कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی میں مشن یو پی ایس سی کے فائنل امتحانات کا انعقاد

پربھنی:10؍مارچ (نامہ نگار محمد سرور شریف) پربھنی شہر سمیت ضلع کے تقریبا 500 طلبہ جو جماعت ساتویں ،جماعت نہم اور جماعت گیارہویں سے تعلق رکھتے ہیں نے مشن یو پی ایس سی کے فائنل امتحانات میں 10 مارچ 2024 ء بروز اتوار کو شرکت کی- دی میمن مرچنٹ اسوسی ایشن اور سینٹر فارایجوکیشنل ایکسیلنس (سی ای ای ) کی کاوشوں سے الفیض فاؤنڈیشن جلگاؤں کے اس مشن میں پربھنی ضلع کے تعلقہ جات جن میں گنگاکھیڑ، پاتھری، پالم اور جنتور شامل ہیں- عیاں رہے کہ مشن یو پی ایس سی کے امتحانات او ایم ار شیٹ پر بالکل ایم پی ایس سی اور یو پی ایس سی کے طرز پر لیے جاتے ہیں تاکہ اسکولی سطح پر ہی طلبہ اس طریقے سے واقف ہوجائے – مذکورہ امتحان کی تیاری کے لیے ایک کتاب جو تاریخ، جغرافیہ ، ریاضی ، انٹیلیجنس اور جنرل نالج جیسے سبجیکٹ سے تیار کی گئی ہے اور انہی سبجیکٹ پر اس معیار کے سوالات پوچھے جاتے ہیں جو مسابقتی امتحانات میں آتے ہیں – تاکہ اس سے طلبہ کو مسابقتی امتحانات میں شرکت کرنے کی عادت اور نوکریوں میں ہونے والے اس امتحانات سے شناسائی ہو جاتی ہے – پربھنی ضلع کے کئی اردو میڈیم اسکول کے طلبہ اس امتحان میں شامل تھے ۔ امید جتائی جا رہی ہے کہ آئندہ سال مزید اسکول کے طلبہ اس میں شمولیت اختیار کریں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے