कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ مسابقات کے جلسہ تقسیم انعامات کا کامیاب انعقاد

پربھنی :2؍اکتوبر ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) ماہ ربیع الاول میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی مناسبت سے جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹر کی جانب سے پورے مہاراشٹر میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوانات کے تحت مختلف مسابقاجات جن میں تقریری،تحریری ،واقعہ بیانی ،شارٹ ویڈیو ،مقالہ نویسی اور تحریری کوئیز منعقد کئے گئے تھے ۔جماعت اسلامی ہند پربھنی کی جانب سے بھی طلباء و طالبات کے لئے دفتر جماعت اسلامی پربھنی پر واقعہ بیانی اوردو کتابچوں پر مبنی تحریری کوئیز بتاریخ 21 ستمبر کو ڈاکٹر ذاکر حسین کالج پربھنی میں منعقد کیا گیا ۔اس تحریری کوئیز میں شہر پربھنی کے مختلف اسکولس کے ایک ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے رجسٹریشن کیا ۔اسی مسابقہ واقعہ بیانی اور تحریری کوئیز کے انعامات کی تقریب 2 اکتوبر بروز جمعرات کو شاداب فنکشن ہال درگاہ دوڑ میں کامیابی کے ساتھ ہم کنار ہوئی۔
پروگرام کی ابتدا برادر حافظ سیف اللہ کے تلاوت قرآن پاک سے ہوئی،نعت پاک محمد عمر نے پیش کی ۔افتتاحی کلمات میں امیر مقامی جماعت اسلامی ہند پربھنی جناب عبدالمنان خان نے سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ کے مقابلہ جات کی غرض و غائیت پیش کی ساتھ ہی طلباء و طالبات کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ کی تعلیمات سے روز مرہ کی زندگی میں درس کو عملی جامہ پہنانے کی تلقین کی۔محمد اکبر سر کرئیر کونسلر نے طلباء کو "ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی "کے عنوان پر تعلیم اور اسلامی تاریخ سے اپنے آپ کو بدلنے کی اپیل کی۔ایس آئی او ضلع صدر سید عادل نے اپنی تقریر میں ایس آئی او کے اغراض و مقاصد کے ذریعے طلباء و نوجوانوں کو الہی ہدایت کے مطابق سماج میں مثبت تبدیلی کے لیے ایس آئی او کی تربیت و پروگرامس سے استفادہ حاصل کرنے کی اپیل کی۔جی آئی او صدر بریرہ فاطمہ نے طالبات کو اسلامی تعلیمات کے ساتھ تعلیم و تربیت کی دعوت دی۔ادیبہ تحریم رکن جی آئی او پربھنی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا بچپن اس عنوان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا
ساتھ ہی صدر معلمہ جامعۃ المدینہ ندرت پروین صاحبہ نے حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند پربھنی کی کارکردگی اور اجتماعات کی تفصیل پیش کی۔آخر میں سید سلمان کوکب نے چھوٹے طلباء کی چلڈرن سرکل میں اپنے بچوں کو شریک کروانے کی اپیل کی تاکہ بچپن ہی سے طلباء کو اسلامی تعلیم و تربیت میں کی جا سکے۔
آخر میں انعامات کی تقریب میں تحریری کوئیز میں اول نقد پندرہ سو روپے سند ٹرافی دوم ایک ہزار روپے سند ٹرافی و سوم سات سو روپے سند ٹرافی دی گئی ان میں تابش انصاری عبدالواجد انصاری برائٹ اسٹار انگلش اسکول،کنیز فاطمہ سید فاروق موئید المسلمین اسکول ،شفاء مہرین شیخ محمود موئید المسلمین اسکول،سیدہ حاجرہ تحسین سید عبداللہ صابر فاران اردو ہائی اسکول ،ام کلثوم شیخ مصطفیٰ نیشنل اردو ہائی اسکول ، ذکرہ زرین شیخ احمد ماڈل اردو ہائی اسکول کے علاوہ اٹھارہ طلباء و طالبات کو ترغیبی انعامات سے نوازہ گیا،اسی کے ساتھ ساتھ شہر میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر واقعہ بیانی مقابلہ میں انعام اول عمیمہ صیام قیصر خان حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول ،انعام دوم شیخ مجاہد شیخ صابر اقراء پرائمری اسکول ،و انعام سوم سیدہ شافیہ نور سید ندیم اللہ حسینی حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول پربھنی نے حاصل کیا جبکہ ردا فاطمہ محمد مزمل فاران اردو اسکول ،اور زینب جواد خان اپیکس انگلش اسکول پربھنی نے حاصل کیا۔ مذکورہ تمام انعامات امیر مقامی عبدالمنان خان،محمد اکبر سر ،عظیم احمد خان خاکی سر ،محترمہ ندرت پروین صاحبہ ،بریرہ مریم صدر جی آئی او پربھنی،و ادیبہ تحریم رکن جی آئی او پربھنی کے ہاتھوں سے دیئے گئیے۔جبکہ تحریری امتحان میں بصارت کی کمی کے باوجود میگنی فائنگ گلاس کے ذریعے امتحان دینے پر طالب علم سید ابوزر سید انور کو نشانِ سیرت مومینٹو و سرٹیفکیٹ دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔پروگرام کی نظامت مہیب قادری و عظیم احمد خان سر نے کی آخر میں سیکریٹری مقامی جماعت اسلامی ہند پربھنی محمد فیضان قادری نے تمام مدارس ،والدین ،اساتذہ ،والدین و شاداب فنکشن ہال کے زمہ داران کا شکریہ ادا کیا ۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں جی آئی او ، حلقہ خواتین و ایس آئی او کے وابستگان نے خوب محنت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے