कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی میں ریاضی اساتذہ کے لیے ورک شاپ کا انعقاد

پربھنی :5 اکتوبر ( ضلع نامہ نگار محمد سرور شریف پربھنی ) 5 اکتوبر 2024 کو سینٹر فار ایجوکیشنل ایکسلنس پربھنی CEE کی جانب سے اول تا ہفتم ریاضی کے اساتذہ کے لیے بمقام اقرا اردو ہائی اسکول صوبیدار نگر میں ایک ورک شاپ منعقد کیا گیا تھا ،معلم نظامی برہان الدین سر نے تلاوت کلام پاک سے نشست کا آغاز کیا ساتھ ہی نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا،جناب شیخ معروف سر نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ صاحب وسائل جناب محمد اختر سر جناب ڈاکٹر عبدالمجیب سر جناب شیخ فصیح سر اور جناب اکرم سر نے ریاضی کو آسان طریقے سے پڑھانے کے تدابیر بتائے اور تدریس کی مختلف حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا ،عبدالمنان خان کی قیادت میں مختلف اسکوس سے تشریف فرما تقریبا 40 اساتذہ نے اس ورکشاپ سے استفادہ کیا، جناب یونس انصاری سر نے بتایا کہ سی ای ای مزید دیگر مضامین کے ورکشاپس منعقد کرنے کے لیے کوشاں ہیں ،جناب سید مجاہد علی کے اظہار تشکر پر ورکشاپ کا کامیاب اختتام عمل میں آیا اس طرح کا پریس ریلیز نجم فاروقی ڈائریکٹر سی ای ای نے جاری کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے