किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی میں حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی مدظلہ العالی کا دانشورا ن قوم و ملت سے خصوصی خطاب

 پربھنی :22؍ستمبر( ضلع نامہ نگار محمد سرور شریف ) مورخہ 21 ستمبر بروز سنیچر مفکر قوم ملت مفسر قرآن حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی مدظلہ العالی نے بمقام صوبیدار نگر روبرو مسجد قباء بعنوان ملک کے موجودہ حالات اور دانشوران قوم و ملت کی ذمہ داریاں ایک خصوصی نشست میں اساتذہ ڈاکٹر ، انجینئر، وکلاء اور دانشواران قوم و ملت سے اپنی مخاطبت میں اپنے فکر انگیز خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگر کوئی ظالم پارٹی کا ساتھ دیتا ہے اس کا آخرت پر ایمان نہیں ہےہر مسلمان اپنی ذاتی زندگی میں عیاشی میں مصروف ہےاور مسلمانوں کے دشمن مسلم منافق مخبر ہیں۔ 99 فی صد مسلمان اسلام کو سمجھے نہیں ہیں ،ہر رسول کو کتاب اور انصاف کا ترازو دے کر بھیجا گیا ،اسلام کا مقصد انصاف قائم کرنا ہے ،ہم میں سے اکثریت تماشائی ہیں ،ہم اپنی غفلت کی وجہ سے پہلے مجرم ہیں ،ہم لوگ کیسے دانشور ہیں جو مطالعہ بالکل نہیں کرتے۔ مسلمانوں کے بچے رات بھر موبائل لیے بیٹھتے ہیں جو قوم وقت، مال اور صلاحیتوں کا غلط استعمال کرتی ہے وہ ترقی نہیں کر سکتی ۔ نماز اور زکوٰۃ ہمیں مال اور وقت کا صحیح استعمال سکھاتی ہے ،ہم نے دعاؤں کا مذاق بنا رکھا ہے ،ملک کو براہمن ملک بنانے کے مقصد کے تحت آر ایس ایس نے پچھلے 100سال میں قابل رشک محنت کی ہے ۔ دلت سیاسی طور پر ہندو بنائیں گئے ہیں ،مذہبی طور پر وہ ہندو نہیں ہیں سب سے بڑا جھوٹ ہندو اکثریت میں ہیں ‘یہ سب سے بڑا جھوٹ ہے۔ ایکتا فورم کے کام کو سمجھنے کے لیے کم از کم تین دن خانقاہ نعمانی نیرل قافلے بناکر آئیں آل انڈیا ایکتا فورم یہ چاہتا ہے کہ ہر ہندوستانی کو انصاف ملے۔سب محفوظ رہیں ملک کی اکثریتی آبادی مظلوم ہے ان کو انصاف دلانےکی انسانی،وطنی،مذہبی ذمےداری ہماری ہے۔ہم ایک ایسا سما ج چاہتے ہیں جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے ایک دوسرے کے مذہبی مقامات کی حفاظت کریں شدید بارش کے باوجود دانشوران قوم وملت کی کثیر تعداد نے حضرت والا کے خطاب کو یکسوئی کے ساتھ اختتام تک سماعت کیا ۔ حضرت والا کی آمد سے قبل مفتی سلیمان قاسمی شاہی مرادبادی اور ڈاکر یوسف نے مخاطب کیا ۔ ڈاکٹر یوسف نے آل انڈیا ایکتا فورم کے مقاصد سے سامعین کو اپنے مخصوص انداز میں روشناس کرایا ۔انجینئر نورالامین نے اپنی مخاطبت میں حضرت کے خطاب کے اہم باتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت والا رسمی بیان بازی کے قائل نہیں ہیں بلکہ عملی میدان میں کام کرتے ہیں اور اسی کو پسند بھی کرتے ہیں اور حضرت والا کے خطاب میں حضرت نے مجمع سے آل انڈیا ایکتا فارم کے متعلق اور وفود کی شکل میں خانقاہ آنے کی جو بات کہی نورالامین نے تمام شرکا سے کھڑے ہو کر ہاتھ اٹھا کر عہد لیا ۔ اس جلسے کی نظامت کے فرائض محمد سرور شریف نے انجام دیئے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے