कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی میں بیادِعبدالرحیم مضطرؔکامیاب شعری نشست

پربھنی :21؍نومبر(ضلع نامہ نگا اعتبار نیوز محمد سرورشریف)بتاریخ 19نومبر 09 بجے بمکان ومنجانب شیخ رحیم راہیؔ شیخ نبی استادجنتوری نزدفیصل فنکشن ہال پاروا گیٹ پربھنی میں ایک پُروقار کامیاب شعری نشست کاانعقادبیادعبدالرحیم مضطرؔکیاگیا جسکی مسندِصدارت پرڈاکٹر یُوسف صابرؔمدیرسہ ماہی عکس ادب اورنگ آبادجلوہ افروزتھےاوربطورِمہمانانِ خصو صی سعیدپاشاوشیخ منورپربھنی شریکِ محفل رہیں نظامت کےفرائض شفیع احمدشفیعؔ نےبحسن وخوبی انجام دیے ۔ نشست کاآغازوڈیوکلپ کےذریعہ مرحوم عبدالرحیم مضطرؔ صاحب کی نعت پاک سےمرحوم کی آوازمیں کیاگیا ۔بعدمیں منورجنتوری نےہدئیہ نعت کانذرانہ پیش کیا۔جن شعراءنے سامعین کواپنےکلام سےمحظوظ فرمایاان میں ڈاکٹریوسف صابرؔ،شفیع احمد شفیعٓ،کلیم کسک ، عبدالواحدجاذبؔ،حبیبؔ ہاشمی,طٰہٰ صدیقی،سیدکریمﷲ حسینی نیر، راہیؔ جنتوری ، منورجنتوری کےنام شامل ہیں ۔جن باذوق سامعین نےرونقِ محفل کودوبالا کیاان میں شیخ حسن بابا، فروز پٹھان، نعمان پٹھان،شیخ پاشا،کےعلاوہ دیگر باذوق حضرات تشریف فرماتھے۔رات دیرگئےشیخ رحیم راہی شیخ نبی استاد جنتوری کےاظہارِ تشکر پرنشست کا اختتام عمل میں آیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے