कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی میں ایس آئی آر مہم تیز: گھر گھر بیداری، ووٹر میپنگ کا عمل زوروں پر

پربھنی:یکم؍اپریل( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )پربھنی کے وارڈ نمبر 13، اجمیر کالونی، معصوم کالونی اور سنجے گاندھی نگر میں جاری ایس آئی آر (SIR) مہم کے تحت عوامی بیداری اور ووٹرس کی رہنمائی کے لیے قابلِ ستائش اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں بوتھ لیول آفیسر مولانا میر ذاکر علی، اسسٹنٹ ٹیچر محترمہ فرزانہ باجی، مدرس سید انور صاحب، مسعود سر، پرویز انعامدار صاحب، مزمل سر اور اعجاز سر نے مشترکہ طور پر سرگرم کردار ادا کیا ہے۔ان تمام ذمہ داران نے گھر گھر جا کر ووٹرس کو نہ صرف ایس آئی آر مہم کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں بلکہ اس کی اہمیت اور افادیت کو بھی مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔ عوام میں بیداری پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ 2002 کی ووٹر فہرست میں شامل افراد کی میپنگ کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے، جس کے تحت ان کے اہلِ خانہ خصوصاً اولاد کے نام آن لائن نظام کے ذریعے جوڑے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق مذکورہ بی ایل اوز اپنی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی اور دیانتداری کے ساتھ انجام دے رہے ہیں، جس کی بدولت علاقے میں اس مہم کو مثبت ردِعمل حاصل ہو رہا ہے۔مولانا میر ذاکر علی اور دیگر متعلقہ بی ایل اوز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اور اپنے اہلِ خانہ کے ناموں کی بروقت میپنگ کروائیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے اور اپنے ووٹ کے حق کو محفوظ بنایا جا سکے۔علاقہ مکینوں نے اس مہم کو سراہتے ہوئے متعلقہ افسران اور اساتذہ کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے