कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی میں الطافؔ اقبال کے اعزاز میں کامیاب وداعیہ شعری نشست

پربھنی:21؍دسمبر ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف)بتاریخ 20 دسمبر 2025ء، بروز سنیچر، شب 9:00 بجے، بمقام مکانِ شفیع احمد شفیع، نزد فاطمہ کامپلیکس، درگاہ روڈ، پربھنی، منجانب رنگِ قلم پربھنی کے الطافؔ اقبال کی سعودی عرب روانگی کے موقع پر ایک پروقار اعزازی وداعیہ شعری نشست کا انعقاد عمل میں آیا۔اس یادگار ادبی محفل کی مسندِ صدارت پر ماہرِ علمِ عروض استاذ الاساتذہ شفیع احمد شفیعؔ جلوہ افروز تھے اور بطورِ مہمانِ خصوصی سعید پاشاہ شریکِ محفل رہے۔شعری نشست کا آغاز سید رضوان راوی کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، بعد ازاں کلیم کسک نے بارگاہِ رسالتؐ میں ہدیۂ نعت کا نظرانہ پیش کیا۔جن شعرائے کرام نے اپنے منتخب کلام سے سامعین کو محظوظ فرمایا، ان میں شفیع احمد شفیعؔ، عبدالواحد جاذب، کلیم کسک، عبدالوحید اسلم، طہٰ صدیقی، کریم اللہ حسینی نیر، شاکر خان شاکر پرتوری، امیر خان نادار، الطافؔ اقبال، رضوان راوی اور جنید اقبال فاروقی کے نام شامل ہیں۔ یہ وداعیہ اعزازی شعری نشست رات دیر گئے صاحبِ اعزاز الطافؔ اقبال کے اظہارِ تشکر پر اختتام پذیر ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے