कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی میں الخیر فاؤنڈیشن کی نگرانی میں دوسرا سہ روزہ تربیتی کیمپ برائے خواتین و طالبات

خواتین اور اسکول و کالج کی طالبات کے لیے دینی ماحول میں تعطیلات گزارنے کا پر بھنی میں سنہرا موقع

پربھنی:3؍نومبر( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی )فتنہ ارتداد اور اسباب و حل ، مخلوط نظام تعلیم کے نقصانات و خواتین میں غلط تو ہمات کا رواج اور اس کی حقیقت ، خواتین میں سوشل میڈیا کی عادت اور اس کے نقصانات ، اتباع سنت نبوی صلی علیہ اور مغربی تہذیب ، بچت گٹ کی لعنت اور اس کا سد باب غیر مسلم کو ان کے مذہبی تہوار کی مبارکباد اور اس میں شرکت آؤ قرآن سمجھیں آسان طریقے سے، عورتوں کی نماز کا سنت طریقہ مع ضروری مسائل روزہ ، زکوۃ ، قربانی ایسے امور جن میں عور تیں غفلت کا شکار ہیں گھریلو جھگڑوں سے نجات ، گھر جنت کیسے بنے ، پردہ اللہ کا حکم نہ کہ فیشن ان نکات کے تحت دوسرا تربیتی کیمپ 5 نومبر 2024بروز منگل تا 7 نومبر 2024 بروز جمعرات بمقام اقراء اسکول صوبیدار نگر پر بھنی بوقت دوپہر 1:30تا 4 بجے زیر سرپرستی حضرت مولانا شاہداشاعتی ان شا ءاللہ منعقد ہونے والا ہے اس سہ روزہ دوسرے تربیتی کیمپ کا مقصد بھی ہماری بچیوں کا چھٹیوں میں وقت ضائع نہ ہو نیز اس مختصر وقت میں بنیادی دینی تعلیم حاصل کر سکیں اس لئے ضرور بالضرور اپنی بچیوں کا اس کیمپ میں داخلہ کروائیں۔فتنہ و فساد کے اس دور میں اپنے ایمان کی بقاء اور اعمال کی درستگی اور اپنی زندگی کو اسلامی قالب میں سنوار نے کیلئے وقت کی پابندی کے ساتھ اس زرین موقع سے بھر پور استفادہ کر نے کی گزارش الخیر فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کی ہے۔ اس طرح کا پریس ریلیز حافظ ضیاء فرقانی نے جاری کیا۔مزید تفصیلات کیلئے رابطہ کریں8484894742 مفتی طلحہ اشرفی۔ 9904639926 مفتی ساجد ندوی ۔ عالمہ باجی 7620646814۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے