कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی میں ’’اساتذہ کے لیے مصنوعی ذہانت کے آلات‘‘ پر ایک روزہ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد

پربھنی (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) مرکز برائے پیشہ ورانہ ترقیِ اردو میڈیم اساتذہ (CPDUMT)، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد کے زیرِ اہتمام ’’اساتذہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے آلات‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد 4 نومبر 2025 کو ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول و جونیئر کالج، پربھنی میں عمل میں آیا۔ اس ورکشاپ کا مقصد اردو میڈیم اساتذہ کو جدید تدریسی ٹیکنالوجی، بالخصوص مصنوعی ذہانت کے عملی استعمال سے روشناس کرانا تھا تاکہ وہ تدریس، تشخیص اور انتظامی امور میں جدید اوزاروں سے استفادہ کرسکیں۔پروفیسر محمد عبد السمیع صدیقی، ڈائریکٹر، CPDUMT، MANUU کی نے اپنے پہلے سیشن ’’AI in Education‘‘ میں مصنوعی ذہانت کے تعلیمی نظام پر اثرات اور اس کے مثبت و منفی پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مختصر وقفے کے بعد انہوں نے دوسرا سیشن ’’AI for Learning Resources‘‘ بعنوان پیش کیا، جس میں انہوں نے تدریسی مواد کی تیاری اور تعلیمی وسائل کی فراہمی میں AI کے کردار کی وضاحت کی۔بعد از دوپہر مسٹر نجم فاروقی، ڈائریکٹر سینٹر فار ایجوکیشنل ایکسیلنس، پربھنی نے ’’AI for Assessment & Administration‘‘ کے عنوان سے نہایت معلوماتی سیشن پیش کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ تدریسی کارکردگی کے جائزے اور تعلیمی اداروں کے انتظام میں مصنوعی ذہانت کو کس طرح مؤثر طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ شام چار بجے اختتامی اجلاس منعقد ہوا جس میں محمد ضیاء الدین نائب صدر، سینٹر فار ایجوکیشنل ایکسیلنس، پربھنی نے شرکت کی۔اختتامی اجلاس میں شرکاء نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پربھنی کے اساتذہ کے لیے ایک نہایت بامقصد اور رہنمائی پر مبنی تربیتی موقع فراہم کیا۔ پروگرام کے آخر میں شرکت کرنے والے اساتذہ کو سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے اور آئندہ مزید عملی ورکشاپس کے انعقاد کی توقع ظاہر کی گئی۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے