कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی: میونسپل کارپوریشن انتخابات پرامن ووٹنگ

مسلم اکثریتی علاقوں میں ، ووٹرس میں زبردست جوش و خروش

پربھنی :15؍جنوری(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) پربھنی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے موقع پر شہر کے مسلم اکثریتی علاقوں میں ووٹرس میں جوش خروش کے ساتھ ووٹنگ کا عمل مکمل طور پر پرامن رہا۔ پولنگ بوتھس پر ووٹرس کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں، جہاں نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین نے بڑھ چڑھ کر اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔ مجموعی طور پر ووٹنگ مراکز پر نظم و ضبط اور خوشگوار ماحول قائم رہا۔ ووٹرس نے انتخابی ضابطۂ اخلاق کی پاسداری کرتے ہوئے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ عوام میں اپنے پسندیدہ امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالنے کا خاصا جوش و خروش دیکھا گیا۔ انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کیے گئے سخت سیکیورٹی انتظامات کے سبب ووٹنگ کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہا۔ انتخابی عمل کی شفافیت اور امن و امان پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ مجموعی طور پر مسلم اکثریتی علاقوں میں پرامن ووٹنگ اور ووٹرس کی بھرپور شرکت نے جمہوری نظام کو مضبوط کیا اور یہ ثابت کی کہ پربھنی کے شہری بلدیاتی نظام میں اپنی آواز کو مؤثر بنانے کے لیے سنجیدہ اور بیدار ہیں۔ بعض علاقوں میں لوگ پیسے نہ ملنے کی وجہ سے ووٹنگ کے عمل میں اور ووٹنگ کرنے سے انکار کرتے ہوئے بھی دیکھے گئے ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے