कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی مہانگر پالیکا انتخابات — نوجوان قیادت کی ضرورت، فیضان قادری کے نام پر زور

پربھنی:9؍دسمبر ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) کے شہری حلقوں میں رواں مہانگر پالیکا انتخابات کے پیش نظر عوام میں یہ احساس تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے کہ وارڈ کی حقیقی ترقی، مسائل کے حل اور مستقبل کے بہتر منصوبوں کے لیے باصلاحیت، باکردار اور بے باک نوجوان قیادت کا سامنے آنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اقبال نگر اور داداراؤ پلاٹ کے نوجوانوں سمیت متعدد سماجی حلقوں کی جانب سے یہ رائے سامنے آرہی ہے کہ فیضان قادری اس بار انتخاب میں حصہ لیں۔ فیضان قادری ایک سرگرم، حساس اور سماجی بھلائی میں فعال کردار ادا کرنے والی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں، اور وہ فیروز قادری سر کے فرزند ہیں جنہوں نے سماجی تعلیمی اور فلاحی میدان میں اپنی خدمات سے ایک شناخت قائم کی۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ فیضان قادری نے شہر کے مختلف حصوں میں سماجی خدمات انجام دی ہیں، جن میں:
تعلیم کے فروغ کے لیے نوجوانوں اور طلبہ کی رہنمائی
شہر میں صفائی، عوامی مسائل اور شہری انتظامیہ تک آواز پہنچانا
ضرورت مند گھرانوں کی مدد اور فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لینا
کھیل کود اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا
نوجوانوں میں شعور بیدار کرنا اور انہیں سماجی کاموں میں شامل کرنا
جیسے اقدامات شامل ہیں، جنہیں عوام کی وسیع سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
علاقائی عوام کا کہنا ہے کہ اگر فیضان قادری اس بار وارڈ نمبر 6 سے کارپوریشن کے لیے منتخب ہو جاتے ہیں تو شہر میں کیے گئے فلاحی اور سماجی کاموں کی اسی روایت کو وارڈ نمبر 6 میں بڑے پیمانے پر عملی شکل دی جائے گی، جس سے پورے وارڈ کی ترقی، صفائی، نظم و نسق، نوجوانوں کی سرگرمیوں اور عوامی بہبود کے نئے دروازے کھلیں گے۔
اسی امید کے ساتھ شہر کے مختلف حلقوں میں نوجوان قیادت اور فعال نمائندگی کے لیے فیضان قادری کے نام کی حمایت بڑھتی نظر آرہی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے