कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی: مشن یو پی ایس سی 2025 کے لیے رجسٹریشن کا آغاز

پربھنی: 14 جولائی( بذریعہ نامہ نگار محمد سرور شریف) سینٹر فار ایجوکیشنل ایکسیلنس پربھنی ( سی ای ای) نے مشن یو پی ایس سی 2025 امتحان کے لیے رجسٹریشن شروع کر دیا ہے مشن یو پی ایس سی ‘الفیض فاؤنڈیشن جلگاؤں (اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں )کا ایک اقدام ہے تاکہ یو پی ایس سی۔ ایم پی ایس سی اور دیگر داخلہ اور ملازمت کے امتحانات کی تیاری کی عادت کو فروغ دیا جا سکے ۔ جماعت ساتویں ، نویں اور گیارویں کے طلباء اس امتحان کے لیے رجسٹریشن کر سکتے ہیں ۔مشن یو پی ایس سی جماعت ساتویں اور نویں کے لیے فیس 500 روپے اور جماعت گیارہویں کے لیے 600 روپے ہوگی ، جس میں ایک کتاب اور امتحان کی فیس شامل ہے ۔ ستمبر 2024 سے فبروری 2025 کے درمیان کچھ اتوار کو طلباء کے لیے کوچنگ ہوگی ،کتاب میں اردو ، مراٹھی ،انگریزی ، ریاضی ، جنرل انٹیلیجنس، تاریخ ،جغرافیہ ، شہریت اور جنرل نالج جیسے مضامین شامل ہیں ۔ کتاب کا مواد اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ طلباء خود کو مقابلے کے امتحان کے لیے تیار کریں ۔ امتحانات او ایم آر (OMR) شیٹ پر منعقد ہوتے ہیں ، جیسے یو پی ایس سی۔ ایم پی ایس سی یا نیٹ(NEET) امتحانات منعقد ہوتے ہیں ۔ پچھلے سال تقریبا 500 طلباءنے پربھنی سینٹر سے اس امتحان میں شرکت کی ،جماعت نویں کی ایک طالبہ نے پورے مہاراشٹر میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کیے۔ شہر اور تعلقہ کے کئی طلباء نےاس امتحان میں اچھے نمبرات حاصل کیے ہیں ۔اسکول کے طلباء اپنے مشن یو پی ایس سی انچارج ٹیچر یا ہیڈ ماسٹر سے رابطہ کر کے اس امتحان کے لیے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے