कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی: مشن یو پی ایس سی کے سالانہ افتتاحی تقریب کا انعقاد

مسابقتی امتحانات میں کا میا بی کے لیئے کتا بیں پڑھنے کی عا دت ڈا لیں : شو کت پٹھان

پربھنی:16؍ستمبر(بذریعہ ضلع نامہ نگار محمد سرور شریف ) 15 ستمبر 2024 کو الفیض فا ونڈیشن ، جلگا وں کے ،مشن یو پی ایس سی کی سالانہ افتتاحی تقریب کا شاندار انعقاد مویدا لمسلمین ہائی اسکول میں عمل میں آیا۔ اس پروگرام میں جناب شوکت پٹھان صاحب، گٹ شکشن ادھکا ری، سون پیٹھ، بطور مہمان خصوصی موجود تھے ۔پروگرام میں کثیر تعداد میں طلبہ وطالبات ،اساتذہ اور سرپرست حضرات نے شرکت کی۔ اس سال مشن یو پی ایس سی میں پربھنی سے تعلق رکھنے والے 200 اور دیگر تعلقوں سے 200س طرح کل تقریبا 00 4طلبہ نے حصہ لیا ہے ۔ طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے جناب شوکت پٹھان صاحب نے بچوں میں محنت کی عادت ،مصمم ارادہ اور یو پی ایس سی کتابیں پڑ ھنے کی عا دت پر زور دیا ۔پروگرام کے صدر جناب معروف سر نے بچوں کو حالات حاضرہ سے با خبر رہنے کی ہدایت دی ۔دیگر مہمانان جن میں یوسف سر ،مجاہد سر جناب ،ضیا ءصاحب ،جناب امیر خان ،سر جناب بشیر سر ،جناب منیر سر ،جناب یونس انصاری سر اور جناب نجم فاروقی سر نے طلبہ کی یو پی ایس سی کلاسز ، سلیبس ، آنے والے حا لات ، ہمت ، نفسیا تی مسا ئل ، اور امتحانات کے بارے میں رہنمائی کی ۔اس موقع پر مہمان خصوصی جناب شوکت پٹھان صاحب کے ہاتھوں ان اساتذہ کا استقبال بھی کیا گیا ۔جنہوں نے سینٹر فار ایجوکیشنل ایکسلنس کے کمزور طلبہ کے پروگرام میں حصہ لیا تھا ۔اس موقع پر مشن یو پی ایس سی تعلقہ کوآرڈینیٹر حضرات کا بھی استقبال کیا گیا ۔اس پروگرام کی انتظامات میں مویدا لمسلمین ہائی اسکول کے اسٹاف نے محنت اس کے لیے سی ای ای انکا مشکور ہے۔ اس پروگرام کے کنونیئر کی ذمہ داری جناب یونس انصاری سر نے بخوبی انجام دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے