कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی شہر کے کئی مقامات پر کچرا و غلاظت کے انبار!

متعلقہ میونسپل افسران پر تبادلہ کی کارروائی کا مطالبہ

پربھنی:18؍جولائی ( نامہ نگار)پربھنی میونسپل کارپوریشن کی لاپرواہی و سست روی کے باعث شہر کے مختلف مقامات پر کچرے کا انبار جمع ہوگیا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے شہر کے کئی مقامات پر گھنٹہ گاڑی نہ آنے کی وجہہ سے شہر کے چوک علاقہ، گاندھی پارک، سرکاری اسپتال کے حدود بڑے پیمانے پر کچرا و غلاظت جمع ہوگئی، جس کی وجہہ سے گندگی و بدبو پھیل رہی ہے اور راہگیروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس کے علاوہ گندگی و غلاظت اور بدبو کی وجہہ سے شہریان کی صحت کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ شہر میں حالیہ دنوں ہونے والی بارش کی وجہہ سے مذکورہ مسائل دوچند ہوگئے ہیں اور ڈینگو،ملیریا جیسے امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔ پربھنی شہر کے سماجی کارکن شیخ خواجہ معین الدین راجے شاہ ( نیو پٹیل این جی او کنسلٹنسی، پربھنی) نے میونسپل کمشنر کو درخواست روانہ کی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شہر میں فوری طور پر مذکورہ بنیادی مسائل کو حل کیے جائیں اور پربھنی شہر کی ایسی دُرگت کے ذمہ دار متعلقہ میونسپل افسران پر تبادلہ کی کارروائی کی جائے، تاکہ شہریان راحت کا سانس لے سکیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے