कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی:بیادِعبدالرّحیم مضطرؔنعت گوکامیاب شعری نشست

پربھنی:25؍اگست( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) بتا ر یخ 23 اگست 2025 شب09 بجےمنجانِب ’’رنگِ قلم‘‘ پربھنی بمکان امیرخان نادارؔ ، بیادِعبدالرّحیم مضطرؔ نعت گو شاعر ایک پُروقاروکامیاب شعری نشست کاانعقادکیاگیا،جس کی مسندِصدارت پرنجم الحسن علیگ جلوہ افروز تھےاور بطورِ مہمانان خصو صی ڈاکٹر ہدایتﷲخان علیگ اورسعید پاشاتشریف محبِ اُردومحمدعبدالباقی شریکِ محفل رہے۔نشست کاآغازسیّدرضوان نےتلاوتِ کلامِ پاک سےکیاگیا۔سیفی اعظمی سیف نےہدیئہ نعت کانذرانہ پیش کیا۔ ابتداء میں امیرخان نادارؔ نےعبدالرّحیم مضطرؔکی نعت گوئی اورآپ کی طرزِشفقت پرسیرحاصل اظہارخیال کیا۔ساتھ ہی پروفیسرڈاکٹر عبدالرشیدصدیقی و نعمان حسینی کوثراورحامدمظہر کی خدمات وخوبیوں کا ذکرکیااورتمام مرحومین کےلیےدعائےمغفرت کی ۔نظامت کے فرائض ارشادضیاءنےبحسن وخوبی انجام دیے۔جن شعراء نے سامعین کواپنےکلام سےنوازااُن میں شفیع احمدشفیعؔ،کلیم کسکؔ،حبیبؔ ہاشمی،طٰہٰ صد یقی وحیداسلمؔ،امیرخان نادارؔ، سیفی اعظمی سیفؔ،جاویدؔانصاری، سیّدرضوانؔ، جنیدؔفاروقی کےنام شامل ہیں۔ صدرِنشست ومہمانانِ خصوصی نےمرحومین سےمراسم کاذکرکیانیزاساتذہ کاکلام پیش کیا۔جن سامعین نےرونقِ محفل کو دوبالا کیااُن میں ڈاکٹرفیروزصدیقی،محمداقبال باوانی کیپٹن،کامران خان،مرزاعظیم بیگ، شیخ ظفر،صاحب خان پٹھان شامل ہیں۔ رات دیرگئےامیرخان نادارؔکےاظہارِ تشکر پرنشست کا اختتام عمل میں آ یا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے