कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پرائمری ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر سویتا برگےکی تین سالہ خدمات مکمل ہونے پر استقبال

ناندیڑ:10؍اکتوبر ( نامہ نگار) ناندیڑ ضلع پریشد کے پرائمری ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر سویتا برگے کو ناندیڑ میں تین سالہ خدمات مکمل ہونے پر ان کا دفتر میں استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر اکاؤنٹنگ آفیسر پرمیشور مالی، اسسٹنٹ اکاؤنٹنگ آفیسر شری پاد جوشی، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر سنتوش شیٹکر، ایڈمنسٹریشن آفیسر راگھویندر مدنورکر، اسسٹنٹ پروگرام آفیسر ڈاکٹرولاس ڈھولے ، صاحب پانچال، رام داس واگھمارے، پرکاش گوڈنارے، پرشانت سونک نے انہیں مبارکباد دی۔ ڈاکٹر سویتا برگے نے تین سالوں میں مختلف کام کیے ہیں۔ ’’اسکول کے معیار کی ترقی، طلبہ کی حاضری کو بہتر بنانے کے لیے عوامی شرکت، مختلف تربیتی پروگرام کے ذریعے اساتذہ کی رہنمائی، تین سال سے تعطل کا شکار ضلع ٹیچر ایوارڈز کی تقسیم، ویدھ مستقبل کا تعلیمی تجربہ، آپریشن گگن بھراری، آیئے اس تجربہ سے سیکھتے ہیں، ایک گھنٹہ پڑھائی ‘‘ جیسے بہت سے اختراعی تجربات ضلع پریشد کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر مینل کرنوال کی رہنمائی میںانجام دیئے گئے۔ اساتذہ کے کام کی حوصلہ افزائی کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ اسی جذبے کے تحت اساتذہ کے متعدد مسائل حل کیے گئے ہیں۔ انتخابی زمرہ کئی سالوں سے جمود کا شکار تھا۔ اس سال 1138 اساتذہ کو سلیکشن کیٹیگری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 450 اساتذہ کو چٹوپادھیائے پے اسکیل سے نوازا گیا ہے۔پویتر پورٹل میںضلع کو 292 اساتذہ ملے ہیں، 297 اساتذہ کوترقی دی گئی ہے۔مختلف ترقیوں کے ذریعے متعلقہ اسٹیبلشمنٹ کو مستحکم کیا گیا ہے۔ 133 اساتذہ کو ترقی دے کرہیڈ ماسٹر اور 63 اساتذہ کو سینٹر ہیڈ کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ اسکول کی سطح کی ضروریات کے پیش نظر حکومت کی جانب سے ریٹائر ہونے والے 51 اساتذہ کو قبائلی علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے ادھیان سمردھی پروگرام کے تحت طالب علموں کی جانچ کے لیے حکومت کی طرف سے شروع کی گئی مہاوچن پہل کو زیادہ مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کی کوشش کی، تاکہ طالب علموں کو اچھی طرح سے پڑھنے لکھنے کے قابل بنایا جا سکے۔وزیر اعلیٰ ’’ میرا اسکول خوبصورت اسکول‘‘ کے پروگرام کے تحت اسکولوں کی جانب سے کیے گئے کاموں کی ریکارڈنگ اور انعامات دیے گئے ہیں، جس سے اسکولوں کی حالت بہتر ہونے لگی ہے۔ آپریشن گگن بھراری کے پروگرام میں عوامی شرکت بڑی تعداد میں حاصل کی گئی۔ عوامی شراکت کے ذریعے اسکولوں کی مرمت، ضروری کام، اور لائبریریوں کے لیے کتابیں فراہم کی گئی ہیں۔اساتذہ کے متعدد مسائل حل ہونے کی وجہ سے اسکول کے اساتذہ کو اسکولوں پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کا موقع ملا ہے۔ تین سالہ مدت میں انہوں نے تعلیمی مراکز کی جانب توجہ دی ہے۔ یہ کام کرتے وقت وقتاً فوقتاً ضلع پریشد کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مینال کرنوال کی رہنمائی مددگار ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ تعلیمی عمل کو متحرک کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کی جائیں گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے