कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پانگل ہائی اسکول و جونیئر کالج میں کھیلوں کے مقابلے اور سالانہ جلسہ تقسیم انعامات کا انعقاد

شولاپور:18؍جنوری( براہ راست) ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اینڈ جونیئر کالیج کی جانب سے مرحوم نعیم شیخ میموریل ہال” میں سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کا جلسہ تقسیم انعامات منعقد کیا گیا ۔اس پروگرام کے صدر جلسہ صدارت استاد الطاف صدیقی سر نے کی۔ پروگرام کی نظامت ذاکر شاہ پورے سر نے کی جبکہ رسم شکریہ اکبر پٹھان سر نے ادا کی ۔اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر سو لا پور مہا نگر پالیکا کے اسپورٹس آفیسر گوپال پيرگلکر کے دست مبارک سے مدرسہ ہذا کی ۔ پانچویں سے بارہویں جماعت کے کھیلوں میں جیت حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو ٹرافی ،میڈل اور سرٹیفکیٹ دے کر اُنکی کامیابیوں کو سراہاگیا ۔اس موقع پر مدرسہ ہٰذا کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان ، معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریا پروین جاگیردار ، نکہت نلا مندو، محمد علی شیخ، اور دیگر معززین کی موجودگی میں انعامات کی تقسیم کی گئی ۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے نوید منشی، عبد الرؤف پٹیل ، اقبال دلال، مبارک باغوان ، سیف اللہ شیخ اور دِیگر اسٹاف نے کافی محنت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے