कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پانگل ہائی اسکول میں پانگل فیسٹیول کے تحت شاندار سالانہ ثقافتی پروگرام کا انعقاد

شولاپور:4؍جنوری( آفرین شیخ )ہر سال کی طرح امسال بھی شہر شولا پور کی مشہور و معروف تعلیمی درس گاہ ایم اے پانگل ہایی اسکول اور جونیئر کالیج کی جانب سے "پانگل فیسٹیول” کے تحت نغموں ،ترانوں موسیقی کی بے باک دھن،جگمگاتی روشنی میں ننھے اداکار و فنکار نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ناظرین کی داد حاصل کرتے رہے۔ یہ سالانہ ثقافتی پروگرام کا انعقاد ہتاتما سمرتی مندر مہا نگر پالیکا سو لاپور میں کیاگیا ۔ مورخہ 2، جنوری 2025 کو لیے گئے اس جلسے میں ہائی اسکول اور جونیئر کالیج کے طالب علموں نے مشہور شاعر اور استاذ مرحوم اعجاز نبی کاریگر صاحب کی حمد ، ایک معروف نعت کے علاوہ مشہور قوالیاں ، دیش گیت ، غزلیں، نغمے اور مزاحیہ گیت، تمثیلی مشاعرہ اور ڈراموں کے ذریعے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور ناظرین کی خوب داد و تحسین حاصل کی ۔ اس فیسٹیول میں طالب علموں کے ساتھ ساتھ مشہور پلے بیک گلوکرمحترم محمّد ایاز اور محترم یوسف عطار نے اپنے بچّوں کے ساتھ مل کر گیت اور نعتیہ کلام پیش کیاا ور ناظرین کو نا صرف خوش گوار تحفہ دیا بلکہ مدرسہ ہٰذا کی ترقی اور کامرانی کے لیےدعائیں بھی کی۔ مختصر ڈرامائی خاکوں کے ساتھ ساتھ ممتاز شاعر اور ڈراما نگار مرحوم نسیم منان کے تحریر کردہ ڈراما "بیکاں کا کورٹ” کے بعد شولاپور شہر کے اوّلین بچّوں کے ڈراموں کے مجموعے "آئینہ” کے خالق اور مدرسہ ہذا کے پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان کا تحریر کردہ بچّوں کا ڈراما ” تین سوال ” پیش کیا گیا۔ جسے ناظرین نے خوب پسند کیا۔ اور یہ ڈراما حال ہی میں بین المدار س کے درمیان لیے جانے والے مقابلے میں اول انعام کا مستحق رہا۔اس فیسٹیول کے افتتاحی جلسے کی صدارت محترم الطاف صدیقی سر نے کی۔ اس موقع پر موصوف کی پچیس سالہ تدریسی خدمات کے اعتراف میں خصوصی استقبال کیا گیا۔ ساتھ ہی مدرسہ ہذا کے دو معلمات نکہت نلّا مندو اور ہاجرہ ماشال والے کی بتیس سالہ تدریسی خدمات کے مدّ نظر اعزاز کیا گیا۔ اس موقع پر زُلیخا باگل کوٹے ، مشہور پلے بیک سینگر مُحمّد ایاز ، یوسف عطار ، ساحر نداف ،راجا باغبان ، مختار پیرمپلی ،امین قریشی ، قمر شیخ ، نفیسہ بیگ ، ممتاز شیخ، عبد القیوم باگل کوٹے، ذکی انور شیخ، رخسانہ شیخ ، ترنّم شیخ ، مہ جبین صدیقی ، شعیب شیخ، ترنّم ماشال والے، رئیسہ شیخ ، ڈاکٹر عمامہ صدیقی ، عبدالغفور سوداگر، سراج بھانگیرے اور دیگر معزز مہمانان شریک تھے۔ پانگل فیسٹیول کے افتتاحی پروگرام کا آغاز زینب عطار کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعد از اں ، مدرسہ ہذا کے پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے استقبالیہ تقریر پیش کی اور مہمانانِ خصوصی کی گل پیشی کی۔ جب کہ مدرسہ ہذا کی معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریّا جاگیردار ، نکہت نلّا مندو ، ہاجرہ ماشال والے، الطاف صدیقی ، محمد علی شیخ ، ریاض سیّد ، وسیم نلّا مندو ، ذاکر شاہ پورے ، ادریس پیرمپلی، فوزیہ شیخ ، فرزانہ نداف، ان اساتذہ نے دِیگر مہمانوں کو گلُ پیش کیے۔ اسی دوران ، سال رواں میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں وسیم نلّا مندو ، محمود خطیب ، اکبر پٹھان ،خلیل پيرمپلّی، ڈاکٹر ہارون رشید باغبان ، آفرین مُلّا ، نغمہ مجاور ، شبانہ شاہ بھائی ، عالیہ انعامدار ، فرحت شیخ ، اِرم شیخ ، عظمٰی اُستاد ، محسن ماشال اور دیگر اسٹاف کی گل پوشی کی گئی۔ اس پروگرام میں سرپرست حضرات و خواتین اور طلباء و طالبات کثیر تعداد میں شریک تھے۔۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ڈاکٹر محبوب سوداگر ، اشتیاق تارانائیک ، الیاس سوداگر ، عبد الروف پٹیل، ابراہیم شاہ پورے، نوید منشی ، عبد الخالق مُلّا، الیاس شیخ ، اقبال دلال ، عمران خرادی ، مبارک باغبان ، سیف شیخ ، معاذ درزی ، شیرین خان ، مسرت شیخ ، ناظمین پٹیل ، ثمینہ سیّد ، سمیّہ بیگ ، زیبا شیخ ، جویریہ کامبلے، جویریہ دیوان، کلثوم درزی ، ثناء مُلّا ، زینب كاتنگھر ، رضیہ گبّورے اور دیگر اسٹاف ممبران کے علاوہ زید ، ابُوالحسن شیخ ، آنود سر دیشمکھ ، چدمبر ، دیودتّ سدّم ، گوپال دادا ، اشوک کے ساتھ ساتھ این سی سی اور آر ایس پی یونٹ کے کیڈٹس اور والينٹیئر طلباء و طالبات نے کافی محنت کی اور پانگل فیسٹیول کو کامیاب بنایا۔ محمد علی شیخ کی رہبری میں طارق شیخ نے اس فیسٹیول کے ثقافتی پروگرام کی نظامت کی ۔ تمثیلی مشاعرے کی نظامت یوسف شیخ نے کی ۔ آخر میں ذاکر شاہ پورے نے رسمِ شکریہ ادا کی اور فیسٹیول کے اختتام کا اعلان کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے