कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پانگل ہائی اسکول اور جونیئر کالیج کو ایجوکیشن ایکسیلینس ایوارڈ تفویض

شولاپور:3 اکتوبر ( آفرین شیخ )شہر شولاپور کی تاریخی اور ممتاز ترین تعلیمی انجمن "ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور” کو شعبہء تعلیم و تدریس اور تربیت میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں شولاپور کے مشہور و معروف مراٹھی روزنامہ "دِیویہ مراٹھی” کی جانب سے "ایجوکیشن ایکسیلینس ایوارڈ – 2024 تفویض کیا گیا۔ روزنامہ’’دِیویہ مراٹھی‘‘ شولاپور کی جانب سے مورخہ 27 ستمبر کو، میور ون منگل کاریالہ شولاپور میں منعقد کی گئی ایک پُر وقار اور خوبصورت تقریب میں مدرسہ ہذا کے اسٹاف کو تہنیت پیش کی گئی اور اس اعزاز سے نوازا گیا۔ اس اعزاز کو مدرسہ ہذا کی طرف سے ذاکر شاہ پورے سر ،الطاف صدیقی سر ، اشتیاق تارانائیک سر ، خلیل پیرم پلی سر ، اکبر پٹھان سر ، اقبال دلال سر ، محبوب سوداگر سر اور دیگر اسٹاف ممبران نے یہ اعزاز قبول کیا۔ مدرسہ ہذا کے لئے تفویض کیے گئے اس باوقار اعزاز کے مدّ نظر ،ادارہ ہذا کے پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان سر ، معاون صدر مُدرِسہ ڈاکٹر ثريا جاگیردار ٹیچر، نکہت نلّا مندو ٹیچر، ریاض سیّد سر ، وسیم نلّا مندو سر، فوزیہ شیخ ٹیچر ، فرزانہ نداف ٹیچر ، الیاس سوداگر سر، ادریس پیرم پلی سر ، ابراہیم شاہ پورے سر ، ہاجرہ ماشال والے ٹیچر ، نازمین پٹیل ٹیچر ، عبد الخالق مُلّا سر ، نوید منشی سر ، فرحت شیخ ٹیچر ، شبانہ شاہ بھائی ٹیچر ، مسرت شیخ ٹیچر، شیرین خان ٹیچر ، شبنم شیخ ٹیچر، لبنیٰ شاہ پورے ٹیچر، سمینہ سیّد ٹیچر، آفرین شیخ ٹیچر، ارم شیخ ٹیچر، نغمہ مجاور ٹیچر، جویریہ دیوان ٹیچر ، زیبا شیخ ٹیچر، جویریہ کامبلے ٹیچر اور دیگر اسٹاف ممبران ، والدین ، اراکینِ انتظامیہ ، اور طلباء و طالبات نے ادارہ ہذا کے صدر مُدرّس اور اسٹاف ممبران کو مبارک باد پیش کی ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے