कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پانگل ہائی اسکول اور جونیئر کاليج میں "سائنس ، ریاضی ، آرٹس اور جغرافیہ ایگزیبیشن” کا انعقاد

شولاپور:12؍دسمبر( آفرین شیخ ) شہر شولا پور کے مشہور و معروف تعلیمی ادارہ "ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور ” میں بروز پیر 10؍دسمبر کو "چھٹے پانگل فيسٹيول” کے تحت "سائنس ، ریاضی ، آرٹ اور جغرافیہ ایگزیبیشن” کا انعقاد بہت کامیابی سے کیا گیا۔ پانگل ہائی اسکول کے وسیع و عریض میدان میں اسکول اور جونیئر کالیج کے طالب علموں کے لئے رکھی گئی اس تعلیمی "نمائش” کا افتتاح ایس ایس اے اُردُو ہایی اسکول کے ممتاز معلم محترم مظہر پٹھان سر اور محترم عرفان بانکری سر کے دستِ مبارک سے کيا گیا۔ اُسی طرح مدرسہ ہذا اور جونیئر کالیج کی لڑکیوں کے لئے نعیم شیخ میموریل ہال” میں رکھے گئے ایگزیبیشن کا افتتاح بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول کی معروف مُعلّمات محترمہ مہ جبین بیگ صاحبہ اور محترمہ ماہ جبین صدیقی صاحبہ کے ہاتھوں سے کیا گیا ۔ اس موقع پر مدرسہ ہذا کے پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان سر نے مہمانِ خصوصی مظہر پٹھان سر کا استقبال کیا ، وسیم نلّامندو سر کے دستِ مُبارک عرفان بانئری سر کا استقبال کیا گیا۔ جبکہ معاون صدر مُدرِسہ ڈاکٹر ثریا پروین جاگیردار نے مہ جبین بیگ صاحبہ کا اور فوزیہ شیخ صاحبہ نے ماہ جبین صدیقی صاحبہ کا استقبال کیا ۔اس نمائش میں مختلف ماڈل جیسے سائنس، ریاضی ، جغرافیہ کے ماڈل بنائے گئے تھے ۔سائنسی نقطہ نظر کو طلبہ نے بڑی خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا جبکہ ریاضی کے ماڈل بنا کر طلبہ نے اس مضمون کو مزید دلچسپ اور نت نئے خیال سے سوچنے پر آمادہ کیا۔ جغرافیہ کے ماڈل میں تمام اہم معلومات کو پیش کیا گیا ہر مضمون کے کم سے کم 50 ماڈل پیش کئے گئے ساتھ ہی ساتھ آرٹ کے فن کو حقیقی و رنگا رنگی صورت کو بتایا گیا۔طلباء و طالبات کا جوش و جذبہ اہم و منفرد نظریہ اور ان تعمیری سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا اُنکی بہترین پہل کی ایک نئی شروعات ثابت ہوئی ۔اس کثیر موضوعاتی نمائش کو کامیاب کرنے کے لئے انچارج شیرین خان صاحبہ ، فرزانہ نداف صاحبہ ،وسیم نلّا مندو سر ، اکبر پٹھان سر ،خلیل پیرم پلی سر ، زیبا شیخ ٹیچر اور آفرین شیخ ٹیچر کے علاوہ مُحمَّد علی شیخ ، محسن ماشال، الطاف صدیقی، نوید منشی ، کلثوم درزی ، نکہت نلّامندو ، اُمّ زما پٹھان ، جویریہ ٹیچر، محمُود خطیب ، اقبال دلال، ثنا مُلّا سُہیل، مُبارک باغبان ، سیف کے ساتھ ساتھ این سی سی اور آر ایس پی کیڈٹس نے کافی محنت کی ۔ اس جلسے کی نظامت فرزانہ نداف صاحبہ نے کی اور رسمِ شکریہ شیرین خان صاحبہ نے کی ادا کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے