कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پانگل ہائی اسکول اور جونیئر کاليج میں فوڈ فیسٹیول کا انعقاد

شولاپور:10؍دسمبر( آفرین شیخ)طلبہ میں تجارت جیسے پیشے کو مدد نظر رکھتے ہُوئے روز مرہ کی زندگی میں لین دین کا علم ،خرچ و بچت کی منصوبہ بندی ،نفع و نقصان کا علم ،ساتھ ہی ساتھ گھر کے بنے کھانے کو پیش کرنے کا بہترین موقع ،تجا رتی مہارت اور دوران فروخت اشیاء کو کتنی قیمت پر فروخت کرنا جس سے خریداد( گراہک) خوش ہو جائے،اپنی اشیاء کو بازار میں فروخت کرنا منافع کی غرض سے یہ تمام صلاحتیں شعوری طور پر بچوں میں پیدا ہو اسی مقصد کو مدد نظر رکھتے ہوئے ہر سال کی طرح امسال بھی شہر شولاپور کی مشہور و معروف تعلیمی ادارہ ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور” میں 9 دسمبر 2024 کو ” چھٹے پانگل فيسٹيول” کے تحت "فوڈ فیسٹیول” کا انعقاد کیا گیا۔ پانگل ہایی اسکول کے وسیع و عریض میدان میں اسکول اور جونیئر کالیج کے طالب علموں کے لئے رکھے گئے اس "فوڈ فیسٹیول” کا افتتاح ڈاکٹر ذاکر حسین اُردُو ہائی اسکول کیمپ کے صدر مُدرِس ہارون بندوق والے سر کے دستِ مبارک ربن کاٹ کر کیا گیا۔ اُسی طرح مدرسہ ہذا اور جونیئر کالیج کی لڑکیوں کے لئے "نعیم شیخ میموریل ہال” میں رکھے گئے اس فوڈ فیسٹیول کا افتتاح ڈاکٹر ثنا فاروقی کے دستِ مبارک ربن کاٹ کر کیا گیا ۔ اس موقع پر مدرسہ ہذا کے پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے مہمانِ خصوصی ہارون بندوق والے سر کا استقبال کیا ، جب کہ معاون صدرمُدرِسہ ڈاکٹر ثریا پروین جاگیردار نے دوسرے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر ثنا فاروقی صاحبہ کا استقبال کیا ۔ اسی طرح اس فوڈ فیسٹیول کے انچارج فوزیہ شیخ صاحبہ نے بیگم قمرالنساء ہایی اسکول کی صدر مُدرِسہ تحسین شیخ صاحبہ کو گلُ پیش کیے وہی دوسرے انچارج ادریس پیرمپلّی سر نے بیگم قمرالنساء ہایی اسکول کے ممتاز معلّم عارف پٹھان سر کو گلُ پیش کیے ۔ اس موقع پر مہمانانِ خصوصی کے ساتھ ساتھ الطاف صديقی ، حاجرہ ماشال والے اور دیگر اساتذہ نے تمام شرکاء طالب علموں ، اسٹاف اور والدین کو مبارک باد پیش کی ۔ اس فوڈ فیسٹیول میں کُل 180 اسٹالز لگائے گئے تھے۔ جس میں تقریباً ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپئے کا لین دین ہوا۔ اس فوڈ فیسٹیول کو کامیاب کرنے میں فوڈ فیسٹیول کے انچارج فوزیہ شیخ صاحبہ ، ادریس پیرم پلّی صاحب ، اُن کے ساتھی اکبر پٹھان ، عبد الخالق مُلّا ، لبنیٰ شاہ پورے، فرحت شیخ، آفرین شیخ کے علاوہ مُحمَّد علی شیخ ، محسن ماشال، الطاف صدیقی، نوید منشی، خلیل پیرمپلّی ، کلثوم درزی ، نکہت نلّامندو ، محمُود خطیب ، اقبال دلال، ثنا مُلّا، سُہیل مودّور، مُبارک باغبان ، سیف ، اویس ہوٹگی، کے ساتھ ساتھ این سی سی اور آر ایس پی ٹروپس کے کیڈٹس نے اپنی خدمات پیش کیں ۔ اس جلسے کی نظامت الطاف صدیقی سر نے کی جب کہ ادریس پیرم پلّی سر نے رسمِ شکریہ ادا کیا۔ لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے علاحدہ علاحدہ منعقد کیے گئے اس سرگرمی میں طلباء و طالبات، والدین ، خصوصا” خواتین اور اسٹاف ممبران کثیر تعداد میں شریک تھے ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے