कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پانگل ہائی اسکول اور جونیئر کالج میں ’’حفظ کلاس ‘‘کے پہلے سالانہ جلسے کا انعقاد

شولاپور :12؍اکتوبر ( آفرین شیخ )ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اور جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس سولا پورمیں ’’جشنِ میلاد النبی ﷺ‘‘کے موقع پر پانگل ہائی اسکول میں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کی تحریک کے تحت پانگل اسکول ’’ حفظ کلاس‘‘ کے پہلے شاندار سالانہ جلسےکا انعقاد اسکول اور جونیئر کالج کے ’’نعیم شیخ میموریل ہال‘‘ میں کیا گیا ۔ اس موقع پر پانگل ہائی اسکول اور جونیئر کالج کی حفظ کلاس اور دیگر طالب علموں نے حمد باری تعالیٰ ، نعت رسول ، قرآنِ کریم کی قرات، سیرتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر تقریروں اور اسلامک کوئز کے ذریعے اپنا لوہا منوایا۔ اس پروگرام میں پانگل ہائی اسکول کی حفظ کلاس میں گزشتہ سال سے اب تک جو طالب علم قرآن حفظ کر رہے ہیں ، انکو اور اُنکی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسکول کی طرف سے ، مہمانِ خصوصی ریاض بھائی ہنڈیکری صاحب کی جانب سے خوبصورت ٹرافیاں اور اسلامی کوئز کی کتابیں علاوہ ازیں ابو الفداء ادارہ اور محترم رضوان شیخ صاحب کی جانب سے انعام کی شکل میں سیرت کوئز کی کتابیں دی گئیں۔ اس موقع پر گرلز اسلامک آرگنائزیشن ، حي علی الفلاح ٹرسٹ سوشل اینڈ ویلفیئر چيریٹبل ٹرسٹ شولاپور ، رِدان جیولرز ، سیرت کمیٹی اور دیگر اداروں کی جانب سے منعقد کیے گئے مختلف مقابلوں میں شاندار جیت حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو بھی ٹرافی، میڈلز اور اسناد سے نوازا گیا ۔اس جلسہ میں محترم الحاج ایّوب قریشی ، محترم ریاض ہنڈيکری ، ڈاکٹر عبد الرشید شیخ ، محترم ذاکر شیخ ، محترم رضوان شیخ اور پانگل اسکول و جونیئر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان کے ہاتھوں سے طالب علموں کو اعزازات سے نوازا گیا ۔ اس پروگرام میں محترم سمیر کمشنر ، محترم حسن باغبان ، ڈاکٹر ثریا جاگیردار ، محترمہ نکہت نلا مندو، محترم الطاف صدیقی ، مولانا ناظم صاحب ، محترم عبد الرؤف پٹیل، محترم اکبر پٹھان، محترمہ عظمٰی اُستاد، محترمہ عالیہ انعامدار، محترمہ شبانہ شاہ بھائی ، محترمہ آفرین مُلّا ، محترمہ شبنم شیخ ، محترمہ ثنا مُلّا ، اور دیگر مہمانان، سرپرست حضرات و خواتین اور اساتذہ اکرام نے شرکت کرکے پروگرام میں چار چاند لگا دیے ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی محترم ریاض ہنڈیکری اور الحاج ایّوب قریشی نے اسکول کی طرف سے چلائی جا رہی حفظ کلاس کی بیحد تعریف کی اور مشورہ دیا کہ باقی اسکولوں میں بھی ڈاکٹر ہارون رشید سر اور پانگل ہائی اسکول کی اس بےمثال تحریک سے متاثر ہوکر حفظ کلاس شروع کرنے کی کوشش کی جائے۔ اس پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا ۔ بعد از اں پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان کے ہاتھوں مہمانوں کا استقبال کیا گیا ۔اس پروگرام کی نظامت جونیئر کالج کے طالب علم طارق شیخ نے کی ،محترم الطاف صدیقی اور محترم اکبر پٹھان نے نظامت میں تعاون کیا ، جبکہ محترم عبد الروف پٹیل نےرسم شکریہ ادا کیا۔ مذکورہ پروگرام کو کامیاب کرنے کے لئے عبد الرؤف پٹیل، الطاف صدیقی، اکبر پٹھان ، نوید منشی ،محسن ماشال ، محمود خطیب ، اقبال دلال ، کلثوم درزی ،ثنا مُلّا سہیل مودّور وغیرہ نے اپنی خدمات پیش کیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے