किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اور جونیئر کالیج میں ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز کے اشتراک سے ’’سیّد احسان اللہ منشی” کا "ای سی ایم اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس فار ٹیچرز‘‘ کے عنوان پر خطاب

شولاپور:2؍اگست ( آفرین شیخ) ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کاليج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور میں ’’ای سی ایم اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس فار ٹیچرز‘‘اس عنوان پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ مورخہ 2 اگست 2025 بروز سنیچر کو ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول کی جانب سے ’’مرحوم نعیم شیخ میموریئل ہال‘‘ میں منعقد کیے گئے اس پروگرام میں پانگل ہائی اسکول اور جونیئر کالیج کے علاوہ دیگر اُردُو مدارس کے اساتذہ کے لیے بیجاپور سے تشریف لائے خصوصی مہمان ، ماہر موٹیویشنل اسپیکر ‘سیّد احسان اللہ منشی” صاحب نے رہبری فرمائی۔ اس اجلاس میں مدرسہ ہذا کے علاوہ سوشل ، بیگم قمر النساء ، خواجہ بندہ نواز ، آئیڈیل ان اسکولوں کے پچاس سے زیادہ اساتذہ شریک تھے۔ اس جلسے کے صدر ، محمّد علی شیخ تھے۔ اس پروگرام کی ابتدا الیاس سوداگر سر نے تلاوتِ قرآنِ کریم کا شرف حاصل کیا۔ اس کے بعد مدرسہ ہذا کی معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار نے استقبالیہ پیش کیا۔ بعد ازاں مہمانانِ خصوصی ڈاکٹر سیّد احسانِ اللہ منشی کے ساتھ ساتھ رضوان عبدالجلیل شیخ کو سولاپور سوشل اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج کے پرنسیپل منتخب کیے جانے پر ، امتیاز شابدی اور الطاف كمٹهے ، محمّد علی شیخ، ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار، وسیم نلامندو ، اشتیاق تارانائیک ، محمود خطیب کے ساتھ ساتھ فہمیدہ نائب، فرزانہ شیخ، رضوان کرجگی، محمد ذوالكفل باغبان ، اور دِیگر مہمانوں کی گلپوشِی کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کی نظامت اکبر پٹھان نے کی اور ڈاکٹر محبوب سوداگر نے اظہارِ تشکر کیا۔ اس جلسے میں مدرسہ ہذا کے پرنسيپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان ، الطاف صدیقی، فوزیہ شیخ، فرزانہ نداف، شیرین خان، ذاکر حسین شاہ پورے ، ریاض سیّد ، عبدالرؤف پٹیل ، محسن ماشال اور دیگر اسٹاف ممبران موجود تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے