किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اور جونیئر کالیج میں "منشیات مخالف کيمپین” کا انعقاد

شولاپور:21؍جون ( آفرین شیخ) ایم۔ اے۔ پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کاليج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور اور جیل روڈ پولیس اسٹیشن شولاپور کے اشتراک سے منشیات مخالف تحریک” کے تحت نشہ بندی کی تشہیر اور ذہن سازی کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول کی جانب سےمنعقد کیے گئے اس پروگرام میں ادارہ ہذا کی نویں، دسویں اور بارہویں جماعتوں میں زیرِ تعلیم طلباء کو جیل روڈ پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر بھالے راؤ براجدار صاحب ، سب انسپکٹر امول ڈیرے صاحب نے گٹکھا ، سگریٹ ، ڈرگز ، ماوا ، اوردیگر نشہ آور چیزوں کے نقصانات ، اور اس سے جڑے مسائل کو بیحد اچھے انداز،میں طالب علموں کو سمجھایا ۔ اس موقع پر جلسے کے صدر پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے طالب علموں کی رہبری فرمائی ۔ اس پروگرام کی ابتدا میں ابوبکر دولت آباد نے تلاوتِ قرآنِ کریم کا شرف حاصل کیا۔ جس کے بعد مہمانانِ خصوصی کی گلپوشِی کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کو محمّد علی شیخ نے اپنی نظامت سے آراستہ کیا ۔ اس جلسے میں مدرسہ ہذا کے پرنسيپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، پولیس آفیسر مجاور صاحب ، محمد علی شیخ ، ادریس پیرم پلّی ، اکبر پٹھان ، محبوب سوداگر، الیاس سوداگر ، عبد الرؤف پٹیل ، عبد الخالق مُلّا، عمران خیردی ، شعیب باٹگھر ، عبدالقدير چوبدار اور دیگر اسٹاف ممبران موجود تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے