कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پانگل اسکول کے مقبولِ عام استاذالطاف صدیقی سر کی خصوصی تہنیت

شولاپور:2؍جنوری ( آفرین شیخ)  ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اور جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس کے ماہر اور مشہور و معروف معلّم الطاف حسین خواجہ حسین صدّیقی سر نے اپنی فرائضِ منصبی کے پچّیس سال پورے کیے۔ ان طویل اور قابل ذکر تدریسی خدمات کے اعتراف میں اُمّ المدارس ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس کے فزیکل ایجوکیشن اور اسپورٹس کی مایاناز استاذ "الطاف صدیقی سر” کے اعزاز میں استقبالیہ تہنیت کا انعقاد کیا گیا۔ پانگل اسکول کے مرحوم نعیم شیخ میموریل ہال میں منعقد کیے گئے اس جلسہ تہنیت کی صدارت مدرسہ ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے کی۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر ہارون رشید باغبان ، ڈاکٹر ثریّا جاگیردار ، مُحمّد علی شیخ ، نکہت نلّامندو، ذاکر شاہ پورے ، وسیم نلّامندو،عبد الخالق مُلّا ، وسیم نلا مندو نے اپنے تصورات پیش کیے اور موصوف کی نمایاں اور قابل ذکر تعلیمی ، سماجیات، دینی و فلاحی خدمات پر موصوف کی پزیرائی کی اور جملہ خدمات پر مبارک باد پیش کی ۔ اس پروگرام میں فوزیہ شیخ ، حاجرہ رچبھرے، فرزانہ نداف ، اشتیاق ترانایک، ریاض سیّد ، ، ادریس پيرمپلی ، الیاس سوداگر ، اقبال دلال اور ۔ ایم۔ اے۔ پانگل ہایی اسکول اور جونیئر کالج کے دیگر اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کے ممبران موجود تھے ۔ اس موقع پر صاحبِ اعزاز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ، اپنے محسنوں کو یاد کیا ، اپنی کاوشوں پر ربِ کائنات کا شکر ادا کیا اور جملہ ساتھیوں کو ہدیہ تشکّر پیش کیا۔ اس پروگرام کی نظامت محمد علی شیخ نے کی جبکہ محبوب سوداگر نے رسمِ شکریہ ادا کی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے محسن مشال، الطاف صدیقی، ام زما پٹھان ، شیرین خان ، آفرین شیخ، عالیہ انعامدار، عبدالرؤف پٹیل، اکبر پٹھان ، نوید منشی ، خلیل پیرمپلّی، محمود خطیب، زینب کاتنگھر، ثناء ملا اور رضیہ غبورے، وغیرہ نے تعاون کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے