कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پانگل اسکول کی ڈاکٹر ثریّا جہاگیرداروظیفۂ حُسنِ خدمات سے سبکدوش

شولاپور: یکم؍مارچ (شیخ آفرین)شہر شولاپور میں یونین ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام چلائے جانے والا، تاریخی تعلیمی اِدارہ، اُمّ المدارس "ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور” کی معاون صدر مدرسہ اور مراٹھی مضمون کی ممتاز اور مقبولِ عام اُستانی، ” ڈاکٹر ثریّا پروین سیّد جیلانی پاشا جہاگیردار صاحبہ” اپنی چوتیس سالہ طویل تدریسی، اور سترہ سالہ اُمورِ انتظامیہ کی گراں قدر خدمات کے بعد وظیفہ حُسنِ خدمات سے سبکدوش ہوگئں۔ بروز سنیچر، مورخہ اٹھائیس فروری 2026، کو مدرسہ ہذا کے ” مرحوم نعیم شیخ میموریل ہال” میں، پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشيد باغبان کی صدارت میں منعقد کیے گئے ایک پُر وقار تہنیتی جلسہ میں آپ کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں آپ کو "لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ” سے نوازہ گیا۔
اس الوداعی تقریب کا آغاز الیاس سوداگر کے ذریعے تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا ۔ بعد از آں، مدرسہ اور جونئیر کالیج کے طالب علموں نے اپنے تاثرات پیش کیے۔ اس کے بعد نکہت نلّامندو، تحسین شیخ، صبیحہ میڈم، زاره جعفری، سیف جہاگیردار، اور صدر جلسہ پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، اور دِیگر مہمانان اور اساتذہ کرام نے اپنے تاثرات پیش کیے اور موصوفہ کی جملہ خدمات کو سراہا۔ بعد از آں، صاحبِ اعزاز، "ڈاکٹر ثریّا پروین سیّد جیلانی پاشا جہاگیردار صاحبہ” نے بھی جوابی تقریر کی اور اپنے جذبات و تاثرات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عطااللہ پٹیل، کلیم اللہ پٹیل، ایڈوکیٹ سرفراز پیرزدے، ذاکر جہاگیردار، الطاف صدیقی، اشفاق منیار، عارف پٹھان، بدر النساءَ دفعدار، محمّد علی شیخ، وسیم نلّامندو، محمود خطیب، اوردیگر مہمانوں کی گلپوشی کی گئی، اس موقع پر ریاض سیّد، فوزیہ شیخ، فرزانہ نداف، ذاکر حسین شاہپورے، شیرین خان، عبدالرشید شیخ، عرفان ڈوکا، اور دیگر معززین مہمانان اور ایم اے پانگل اور بیگم قمر النساء کے اسٹاف ممبران کثیر تعداد میں شریک تھے۔
اس جلسے کی نظامت اکبر پٹھان نے بہترین انداز میں کی اور رسمِ شکریہ عبدالرؤف پٹیل نے ادا کی۔ قابل ذکر امر یہ ہے کہ صبح مدرسہ کے شروع ہوتے ہی مدرسہ کے میدان میں، مدرسہ اور جونئیر کالیج کے طلباء وطالبات نے ” ڈاکٹر ثریّا پروین سیّد جیلانی پاشا جہاگیردار صاحبہ” پر پھول نچھاور کیے، ساتھ ہی فوزیہ شیخ، فرزانہ نداف، شیرین خان کے دست مبارک سے صاحب اعزاز کی گلپوشی کی گیی۔ اس کے بعد پانچویں سے نویں اور گیارہویں کے طلباء وطالبات نے اپنی اپنی کلاس رومز میں ثریّا پروین صاحبہ کی گلوشی کی۔ اس موقع پر صاحبِ اعزاز نے طلب علموں اور اسٹاف ممبران کو تحائف پیش کیے۔
اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ذاکر حسین شاہپورے، نوید منشی، محسن ماشال، عظمیٰ اُستاد، جویریہ دیوان، ثنا مُلّا، رضیہ گبورے، ارشد رنگریز، مظفّر پیرزادے، کے علاوہ دیگر اسٹاف ممبران اور اسکول کے این سی سی کیڈٹس کے دونوں ٹروپس نے کافی محنت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے