किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پانگل اسکول اور جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس میں’’اسکول چلے ہم‘‘ پروگرام کا شاندار انعقاد

شولاپور:16؍جون( آفرین شیخ )- ایم۔ اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کاليج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور میں امسال 26-2025 کے اسکول کے پہلے دن *اسکول چلے ہم* پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پانگل اسکول نے ابتک اپنے 75 سال مکمل کیے- 75 سال مکمل ہونے کی خوشی میں تمام اساتذہ اور طلباء و طالبات کو پین بطور تحفہ منجانب مدرسہ ہٰذا کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان سر کی جانب سے تقسیم کیا گیا- ایک قلم میں وہ طاقت ہوتی ہیں جو آنے والے مستقبل کے اوراق ، تکنیکی و ریاضی کی سوچ ،سیاسی و مذہبی سوچ سوچ اور خوابوں کو پورا کرنے کا جذبہ پیدا رکھتی ہے۔ سب سے پہلے پانگل کیمپس کے گراؤنڈ پر دعا اور اسمبلی کا انعقاد کیاگیا۔ دعا اور استقبال کے بعد طالب علموں کے ذریعے اُنکی جماعتوں کے (جماعت پانچویں سے بارہویں ) کے ہر کلاس ٹیچرز کا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر پروگرام میں موجود والدین و سے پرست حضرات اور اساتذہ کرام نے پھول برسا کر طالب علموں کا پر جوش استقبال کیا۔ بعد از آں ، اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے مدرسہ ہذا کے "نعیم شیخ میموریل ہال” میں مدرسہ ہذا کے پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان ، معاون صدر مُدرّسہ ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار ، محمّد علی شیخ ، فوزیہ شیخ ، ریاض سیّد ، ذاکر شاہپورے ، اشتیاق ترانایيک ، الطاف صدیقی ، محبوب سوداگر ، فرزانہ نداف اور دِیگر مہمانوں اور سرپرستوں کے دستِ مبارک اسکول کی لڑکیوں میں درسی کتابیں، حجاب یونیفارم، اسکول بیگ اور بیاضیں تحفے کی شکل میں تقسیم کئے گئے ، ساتھ ہی لڑکوں کو درسی کتابیں اور اسکول بیلٹ تقسیم کیے گئے۔ اس پروگرام کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے صدارت کی ۔ اس موقع پر مدرسہ کے اساتذہ، غیر تدریسی عملہ، والدین حضرت و خواتین کثیر تعداد میں موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت محمّد علی شیخ نے کی اور شکریہ شبانہ شاہ بھائی نے ادا کیا۔- اِس تقریب میں اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر عبدالقیوم شیخ صاحب بطور مہمانِ خصوصی شریک تھے. اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے عالیہ انعامدار، شبانہ شاہ بھائی ،آفرین مُلّا، جویریہ کامبلے ، خلیل پیرم پلی، الیاس شیخ، شعیب باٹگھر ، عبد القادر چوبدار ، عمران خیردی ، محمود خطیب، محسن ماشال، رضیہ گبورے، ثنا مُلّا وغیرہ نے محنت کی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے