कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پانگل اسکول اور جونیئر کالج کو مثالی مدرسے کا ریاستی ایوارڈ

شولاپور :9 ستمبر( آفرین شیخ) شولاپور میں یوم اساتذہ کے موقع پر "ایکناتھ سوابھيمانی شِکشک سینا، مہاراشٹر اسٹیٹ” کی جانب سے شہر کی تاریخی اور ممتاز تعلیمی انجمن "ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی سکول اینڈ جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور کو امسال 2025 کے ” مثالی مدرسے کے ریاستی” ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایکناتھ سوابھيمانی شِکشک سینا، مہاراشٹر اسٹیٹ کی جانب سے ہتاتماسمرتی مندر میں منعقد کیے گئے ایک شاندار جلسے میں مدرسہ ہذا کو "مثالی مدرسہ کے ریاستی اعزاز” سے نوازا گیا۔ اس جلسے میں شریک مہمانان کے ہاتھوں سے اس ایوارڈ کو مدرسہ اور جونیئر کالج کی جانب سے مدرسہ ہذا کی معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریا پروین جاگيردار، محمد علی شیخ، ذاکر شاہ پورے، اشتیاق تارانائیک، فوزیہ شیخ، فرزانہ نداف، عبدالرؤف پٹیل، خلیل پیرم پلی، شبانہ شاہ بھائی، ناظمین پٹیل، عظمی استاد، جویریہ دیوان، ایمن شیخ، حمیرا شیخ اور صبا کلیانی اوردیگر اسٹاف نے یہ اعزاز قبول کیا۔مدرسہ ہذا کو یہ ایوارڈ تفویض کیے جانے پر مدرسہ ہذا کے طالب علموں اور اسٹاف میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ اس موقع پر اِدارہ کے انتظامیہ، والدین ، سابق طالب علموں اور محبّانِ مدرسہ نے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریا پروین جاگيردار ، تمام اسٹاف اور طالب علموں کو مبارک باد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے