किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پانگل اردو ہائی اسکول کے طالب علم دانش محمد غو ث بیلیف نے ایس ایس بورڈ 2025 میں 88.44 کے ساتھ اول مقام حاصل کیا

شولاپور :13؍مئی (آفرین شیخ) مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ ایس ایس سی امتحان 2025 میں ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول کا کل نتیجہ 78.53 فیصد رہا۔ اس امتحان میں اسکول کے کل 177 طلباء و طالبات شریک تھے جن میں سے 139 طلباء و طالبات کامیاب ہوئے۔ اس امتحان میں دانش محمد غوث بيلیف نے 88.44 فیصد نمبر لے کر اول مقام ، نعمان مولا جمعدار نے 81.60 فیصد نمبر لے کر دوسرا مقام اور مہک عقیل شاہ پورے نے 80.20 فیصد نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔پانگل ہائی اسکول میں 07 طلباء نے امتیازی نمبر حاصل کیا، 29 طلباء نے فرسٹ ڈویژن حاصل کی اور 49 فیصد طلباء نے سیکنڈ ڈویژن حاصل کیا۔ اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے تمام طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور اس سال سے گیارہویں جماعت کے آن لائن داخلہ کے طریقہ کار کے ضمن میں بھی سیر حاصل رہبری کی۔ ایس ایس ایس امتحان پاس کرنے والے طلباء و طالبات کو پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریا پروین جاگیردار، الطاف صدیقی، نکہت نلّا مندو، ہاجرہ ماشال والے، محمد علی شیخ، ذاکر شاہ پورے، عبدالرؤف پٹیل، فرزانہ نداف، ریاض سید ، ادریس پیرم پلّی ، اکبر پٹھان ، شیرین خان، اقبال دلال ، عظمٰی اُستاد، شبانه شاہ بھائ ، آفرین مُلّا ، ناظمین پٹیل محمود خطیب ، محسن ماشال ، نوید منشی ، آفرین شیخ ، نغمہ مجاور، اور ا سکول کے تمام اسٹاف ممبران نے طلباء و طالبات کو پھول اور مٹھائیاں تقسیم کے ساتھ دلِی مبارکباد پیش کی اور آنے والے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے