कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پاسپورٹ درخواست گذاروں کو ہورہی پریشانی کے خلاف میمورنڈم

ناندیڑ۔7؍ جنوری ( نامہ نگار ):ناندیڑ شہر کے ہیڈ پوسٹ آفس میں تقریباً ۸؍ سال قبل اپریل ۲۰۱۸؍ میں پاسپورٹ سویدھا کیندر کا آغاز عمل میں آیا تھا۔ کانگریس پارٹی کے سابق کارپوریٹر اور ترجمان منتجب الدین نے ناندیڑ میں پاسپورٹ آفس کی منظوری کے لیے اس وقت کے رکن پارلیمنٹ اشوک چوہان ، مرکزی وزیر سشما سوراج سے نمائندگی کی تھی ۔ پچھلے ۸؍ سال کے دوران ناندیڑ پاسپورٹ آفس سے لگ بھگ ۴۰؍ ہزار پاسپورٹ کے فارم قبول کئے گئے تھے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے پاسپورٹ بنوایا تھا۔ ناندیڑ کے پاسپورٹ دفتر میں پچھلے دنوں اسٹاف تبدیل ہوا ہے نئے اسٹاف کی جانب سے درخواست گذاروں کو ہراساں کرنے کی شکایتیں آرہی تھی ۔ درخواست گذاروں کا دعویٰ ہے کہ بلا وجہ غیر ضروری کاغذات یہاں طلب کئے جارہے ہیں اور درخواست گذاروں کو واپس روانہ کر دیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں آج سابق کارپوریٹر منتجب الدین نے مرکزی وزیر ایس۔ جئے شنکر ، پونہ کے علاقائی پاسپورٹ آفیسر ، ضلع کلکٹر ، پوسٹ آفس کے چیف آفیسر کو تحریری میمورنڈم روانہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاسپورٹ ایکٹ کے مطابق درخواست گذار کو تاریخ پیدائش کے لیے ایک دستاویز اور رہائشی ثبوت و شناخی ثبوت کا ایک دستاویز پیش کرنا لازمی ہوتا ہے۔ پاسپورٹ آفس کے پورٹل پر بھی اس کی تفصیل موجود ہے۔ آدھار کارڈ کے ساتھ تاریخ پیداش کے لیے پین کارڈ، ٹی سی ، برتھ سرٹیفکٹ ، دسویں کی سند قابل قبول ہے ۔ دو دستاویزات لازمی ہوتے ہیں اس کے باوجود ناندیڑ آفس میں بلا وجہ لوگوں سے الیکشن کارڈ مانگا جارہا ہے جبکہ الیکشن کارڈ پیش کرنا لازمی نہیں ہے۔ لوگ تقریباً ایک ماہ قبل آن لائین فارم بھر کر اپوائینٹ مینٹ لیتے ہیں اور اپوائنٹ مینٹ کے دن آنے پر انہیں دستاویز کے نام پر ہراساں کر کے واپس کیا جارہا ہے ۔ جس سے درخواست گذاروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ منتجب الدین نے مطالبہ کیا کے ناندیڑ کے پاسپورٹ آفس اسٹاف کو اس تعلق سے آگاہ کر کے لوگوں کے فارم قبول کرنے کی ہدایت دینے کا بھی انہوں نے مطالبہ کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے