कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پارلیمنٹ میں بے تکے نعروں پر پابندی اویسی کی دین:انجینئر سمیع خان

لکھنؤ: 10 جولائی:ایک طبقہ ہے جو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسدالدین اویسی کو مخلص ملت اور اس کاسچا ترجمان مانتاہے تودوسرا طبقہ انہیں بی جے پی کی بی ٹیم اور اُس کا معاون تصور کرتا ہے اوراُن کے مختلف بیانات کو بی جے پی کیلئے تقویت کا ذریعہ قرار دیتاہے اور اویسی کی ساری کاوشوں کو سستی شہرت کے حصول سے زیادہ درجہ دینے کو کسی طرح تیار نہیں ۔لیکن پچھلے دنوں پارلیمنٹ میں نئے ممبران کی حلف برداری کے وقت اُن کے ذریعہ مختلف قسم کے نعروںمیںجس طرح مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی اور سیکولر ہندوستان کیلئے ہندوراشٹرجیسے بے شمار ایسے نعرے لگائے گئے جو ملکی آئین کے سراسر خلاف ہی نہیں بلکہ ملک کے ایک بڑے طبقے کو اذیت دینے اوردوسرے درجہ کا شہری ہونے کااحساس دلانے کی مذموم کوششیں کی گئیں اور اسپیکر یا وزیراعظم یادیگر آئینی عہدوں پر سرفراز کسی بھی شخصیت کا اُس کے خلاف کوئی معمولی رد عمل بھی دیکھنے کو نہیں ملا۔ آخر اس کی وجہ کیا؟
آل انڈیا یونائٹڈمسلم مورچہ کے ریاستی صدرانجینئر سمیع خان کھٹانہ نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہا سیشن کے ختم ہونے کے بعد آئندہ نومنتخب ممبران کی حلف برداری کے موقع پر اس طرح کے نعروں پر اسپیکرصاحب نے دستورمیں تبدیلی کرتے ہوئے پابندی عائد کردی۔ لیکن کیا کسی نے غور کیا کہ آخر یہ اقدام کرنے پر وہ مجبور کیوں ہوئے؟ کوئی کچھ بھی کہے اوراویسی جی پر چاہے جو الزام لگائے لیکن پالیسی میں یہ تبدیلی بغیر کسی مطالبہ کے ان ہی کی اُس حکمت عملی کانتیجہ ہے جس میں انہوں نے تمام بیہودہ نعرے سنے اور اپنی طرف سے بیہودگی کے بجائے ظلم وزیادتی کے خلاف اور ظالموں کے ظلم کو آشکارہ کرنے اور ہندوستانی حکومت کو بھی فلسطین کی صدیوں پرانی پالیسی پر کی جانے والی تبدیلی پر ایک طرح سرزنش کرنے کیلئے حلف برداری کے بعد اپنے دیگر نعروں کے ساتھ ’’جے فلسطین ‘‘کانعرہ لگاکر انجام دیا، اس کا پورا سہرا اسدالدین اویسی کو ہی جانا چاہیے اور اِس طرح کے نعروں کو صرف نومنتخب ممبران کی حلف برداری کے وقت ہی نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں ہمیشہ کیلئے قابل تعزیر جرم قرار دیناچاہیے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے