कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ٹیپو سلطان کے 275 ویں یوم پیدائش کے موقع پر چھترپتی شیواجی مسلم بریگیڈ سولاپور 275 ضرورت مندوں میں چادریں تقسیم

سولاپور:22؍نومبر (نامہ نگار) : مراٹھا سیوا سنگھ کے زیر اہتمام چھترپتی شیواجی مسلم بریگیڈ سولاپور نے ٹیپو سلطان کے 275 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ٹیپو سلطان چوک میں شیو جنمواستوا سنٹرل کے ٹرسٹی پدماکر کالے ، راجن جادھو، مولی پوار، مراٹھا سیوا سنگھ رام گائیکواڑ، شیولے سماجک سنگھ کے بانی پرکاش شندے، ماتنگ کریتی سمیتی کے چیئرمین یوراج پوار، سریش ننورے، مسلم بریگیڈ کے شہر صدر حاجی متین باغبان، ضلع صدرمحمد شفیق رچ بھرے، راجہ باغبان، لطیف شابدی، ہارون شیخ، سیف الدین شیخ ان سبھی حضرات کی موجودگی میں کی ٹیپو سلطان کی نام کے بورڈ کو پھول چڑھانے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ٹیپو سلطان نے اپنی زندگی میں غیر ملکی انگریزوں کو روکنے کے لیے کام کیا۔ اس نے سلبھائی کے معاہدے پر دستخط کرکے مقامی حکمرانوں کو متحد کیا۔ اس نے سرینگری مٹھ کی بحالی کی۔ راجن جادھو نے رائے ظاہر کی کہ اگر ٹیپو سلطان کو دھوکے سے مارکر انگریز ہندوستان پراپنی حکومت جاری رکھی۔ اس موقع پر ٹیپو سلطان کے 275 ویں یوم پیدائش کے موقع پر غریبوں اور ضرورت مندوں میں 275 چادریں تقسیم کی گئیں۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے راجو ہنڈیکری، رضوان ڈنڈوٹی، بشیر سید، جاوید بدی، ریاض پہلوان، شیرو استاد، تنویر گلزار، رستم شیخ، قیوم موہلکر، قادر بھاگ نگری، مبین باغبان، محسن شیخ، عرفان باغبان، حارث شیخ، اقبال شیخ، سرفراز شیخ، نذیر شیخ، کشیب بیلف، شبیر فلامدی، وسیم شیخ، تنویر شیخ، حجر باغبان، علی باغبان موجود تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے