किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ٹول فری 24×7 سیاحتی ہیلپ لائن

نئی دہلی:۱۲؍دسمبر:وزارت سیاحت نے 08.02.2016 کو 24×7 ٹول فری کثیر لسانی سیاحتی ہیلپ لائن کا آغاز کیا۔ سیاحتی ہیلپ لائن کے زیر انتظام زبانوں میں انگریزی اور ہندی کے علاوہ دس (10) بین الاقوامی زبانیں شامل ہیں۔ یہ سروس ٹول فری نمبر 1800-11-1363 یا شارٹ کوڈ 1363 اور آپریشنل 24×7، 365 دن دستیاب ہے۔ اس کثیر لسانی ہیلپ لائن کا مقصد ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کو بھارت میں سفر اور سیاحت سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے معاملے میں معاون خدمات فراہم کرنا اور کال کرنے والوں کو بھارت میں سفر کرتے وقت ضرورت کے وقت کارروائی کرنے کا مشورہ دینا اور اگر ضرورت ہو تو متعلقہ حکام کو الرٹ کرنا ہے۔ ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی کالوں کی تعداد متحرک نوعیت کی ہے۔ اس ہیلپ لائن کے آغاز کے بعد سے اس پر موصول ہونے والی کالوں کی کل تعداد تقریبا 7.9 لاکھ ہے۔ اس کثیر لسانی سیاحتی امدادی خدمت کی کارکردگی اور تاثیر کو بہتر بنانے کے لیے ، اس میں شامل افرادی قوت کو باقاعدہ وقفے وقفے سے تربیت فراہم کی جاتی ہے اور انہیں بھارت میں سیاحت کی حالیہ پیشرفتوں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ یہ معلومات سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے