कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ٹماٹرکے فوائد

یہ ثابت ہو چکا ہے کہ ٹماٹر میں وٹامن سی وافر مقدار میں پائی جاتی ہے جو بحالی صحت اور تندرستی کے لیے بے حد ضروری ہے۔ لاغر اور نحیف مریضوں کے لیے اس کا استعمال بے حد مفید ہے۔ ٹماٹر میں ایسی تیزابی خاصیت پائی جاتی ہے جو خون کو صاف کرتی ہے۔جس طرح سیب کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے، اس طرح ٹماٹر کو بھی سبزیوں کا بادشاہ تسلیم کرنا چاہئے کیونکہ غذائی اعتبار سے دونوں کے فوائد ایک جیسے ہیں۔جو بچے لاغر اور کمزور ہوں انہیں روزانہ صبح ایک عمدہ ٹماٹر دھو کر چوسنے کے لئے دیں کیونکہ اس میں وہ تمام غذائی اجزاء موجود ہیں جو بچے کی پرورش کے لیے بے حد ضروری ہیں۔ اس کے استعمال سے بچوں کو دانت نکالنے میں بڑی سہولت رہتی ہے۔ اگر چہ ٹماٹر ایک معمولی سبزی ہے لیکن فوائد کے اعتبار سے دیکھا جائے تو اس کا درجہ بہت بلند ہے۔ یہ بچوں، نوجوانوں اور بوڑھوں کے لیے یکساں مفید ہے۔ آپ اسے باقاعدگی سے خود کھائیں اور خاندان کے دوسرے افراد کو بھی ضرور استعمال کرائیں۔ ٹماٹر اللہ تعالی کی طرف سے انسان کے لیے ایک اور ان کا معدہ بھی ٹھیک کام کرتا ہے۔ بہت بڑی نعمت ہے۔جنوبی امریکہ کی یہ سبزی ہر مزاج کے لوگوں کا پسندیدہ پھل اور سبزی اعصابی طاقت اور حیاتین کا منبع ہے۔ اس کا گودا پتلا اور لذیذ ہوتا ہے۔ اسے جنوبی امریکہ والے محبت کا پھل کہتے ہیں۔جسم کے اعصابی نظام کو درست رکھنے اور تقویت دینے میں اس سے بہتر سبزی اور کوئی نہیں۔ جسم کو صحت مند اور مضبوط بناتا ہے۔ رگوں اور پٹھوں کو طاقت دیتا ہے۔ خون پیدا کرتا ہے۔ قبض کشا ہے۔
اس میں فاسفورس، کیلشیم ، لوہا اور حیاتین کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ اس لیے یہ غذائی اعتبار سے بھی بے حد مفید ہے۔ بچوں کی نشونما اور پرورش میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ حیاتین کی کمی کو دور کرنے کے لیے مہنگے پھل خریدنے سے بہتر ہے کہ یہ سبزی استعمال کی جائے۔ اس سے دوسرے پھلوں کی نسبت زیادہ فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
امراض دنداں کے لئے :
وٹامن سی کی کمی جو دانتوں کی خرابی اور مسوڑھوں میں پیپ آجانے کا سبب بنتی ہے، اگر دن میں تین بار ایک چھٹانک ٹماٹر کا رس روزانہ استعمال کیا جائے تو یہ مرض بہت جلد ختم ہو جاتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ نروس سٹم میں خرابی اور خون کی خرابی کو بھی آرام آجاتا ہے۔ حاملہ خواتین کے لئے حاملہ خواتین کو صبح اٹھ کر ایک عمدہ ٹماٹر کھا لینا چاہئے یا ٹماٹر کا رس پی لینا چاہئے۔ اس سے طبیعت میں متلی اور قے آنے سے دن بھر افاقہ رہتا ہے۔ معدہ غذا کو ہضم کرنے کا پورا کام انجام دیتا ہے۔
اصلاح خون کے لئے :
ایام رضاعت اس کے استعمال سے شیر خوار بچے کو بھی فائدہ پہنچتا ہے کیونکہ جب اس کے استعمال سے ماں کا خون صاف ہوتا ہے تو بچے کو بھی فائدہ پہنچتا ہے۔ اس لیے دودھ پلانے والی ماؤں کو اس کا استعمال ضرور کرنا چاہئے۔
ٹماٹر کا صحیح استعمال ٹماٹر ہمیشہ کچا استعمال کریں۔ ہمارے گھروں میں زیادہ ٹماٹر گوشت اور ” دیگر سبزیوں میں پکا کر استعمال کیا جاتا ہے مگر اس طرح اس کی غذائیت کے اجزاء جل جاتے ہیں اور فوائد میں بہت حد تک تغیر واقع ہو جاتا ہے۔
مقوی ہاضمہ:
دوپہر کے کھانے کے ساتھ ٹماٹر، سلاد مولی، چقندر اور پیاز کا استعمال . بھی کرنا چاہئے۔ یہ صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔ اس سے ہاضمے کی شکایت دور ہوتی ہے۔ کچا نماز کھانے کے بعد کچھ دیر تک پانی نہ پئیں کیونکہ اس طرح تیزابی مادے معدے میں اپنا طبعی کام خوب اچھی طرح کر سکتے ہیں۔
(بحوالہ: سبزیوں سے علاج، حکیم ابن جلال سیالکوٹی)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے