किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ٹرانسفارمر جل جائے تو مہاوترن کو اطلاع دینے کی اپیل

ناندیڑ:23 نومبر ( نمائندہ اعتبار) اگر ٹرانسفارمر جل گیا یا خراب ہوگیا ہےتو اسی جگہ پر فوری طور پر مرمت شدہ ٹرانسفارمر کو نصب کرنے کے لیے نائب وزیر اعلیٰ و وزیر توانائی دیویندر فڑنویس کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق مہاوترن نے ریاست بھر میں مہم شروع کر دی ہے۔ چونکہ ٹرانسفارمر جل جانے کے بعد مہاوترن کو اطلاع دینے میں تاخیر ہوتی ہے، اس لیے مقامی شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ٹول فری نمبر18002123435 یا 18002333435 پر اطلاع دیں۔ اس کے علاوہ منڈل سطح پر ایگزیکٹیو انجینئر کو بھی مطلع کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح کی اپیل مہاوترن کی جانب سے کی گئی ہے۔ گاؤں میں ٹرانسفارمر جل جانے سے بجلی کی فراہمی میں خلل پڑتا ہے اور گاؤں والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مہاوترن نے جلے ہوئے ٹرانسفارمروں کو مرمت شدہ ٹرانسفارمروں سے تبدیل کرنے میں تاخیر کے مسئلہ کو حل کرنے کی مسلسل کوششیں کی ہیں۔ اس کے لیے ٹرانسفارمر کو فوری طور پر تیل فراہم کرنا، مرمت شدہ ٹرانسفارمرز کا اسٹاک بنانا جیسے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔ ہیڈکوارٹر کی سطح پر ٹرانسفارمرز کی تبدیلی اور مرمت کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔ مہاوترن کو ٹرانسفارمر کے خراب ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد زیادہ سے زیادہ تین دن کے اندر ٹرانسفارمر کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ تاہم ٹرانسفارمر جل گیا ہے یہ تاخیر سے معلوم ہونے پربجلی کی فراہمی کو دوبارہ شروع کرنے میں طویل تاخیر کا باعث بنتا ہے۔ اس پر قابو پانے کے لیے بجلی صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مہاوترن کے ٹول فری نمبر پر رابطہ کرکے ٹرانسفارمر کے جل جانے کی اطلاع دینے کے علاوہ، برقی صارفین مقامی ناندیڑ منڈل سطح پر متعلقہ ایگزیکٹیو انجینئر (ایڈمنسٹریشن) کو 7558376333 نمبر پر اطلاع دے سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ جلے ہوئے ٹرانسفارمر کی تصویر اور مقام کی تفصیلات واٹس ایپ نمبر 7558376333 پر دی جا سکتی ہیں۔بجلی کے صارفین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ جلے ہوئے ٹرانسفارمروں کو مرمت شدہ ٹرانسفارمروں سے تبدیل کرنے اور بجلی کی فراہمی جلد از جلد دوبارہ شروع کرنے اور ٹوٹے ہوئے ٹرانسفارمروں کی اطلاع دینے کی مہاوترن کی مہم میں تعاون کریں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے