कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

َ آج مسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑ کیوں توڑے جارہے ہیں؟

تحریر: رضی اللہ خیرآبادی (سیتاپور یوپی)
تکمیل افتاء دارالعلوم وقف دیوبند
بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی
9960451708

محترم قارئین : آج مسلمانوں پر جو حالات ہیں وہ کسی پر مخفی نہیں ہیں، ہر طریقہ سے مسلمانوں کو ختم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، ظلم وستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، مسلمانوں کو ایک کمزور طاقت سمجھا جارہا ہے، بےدریغ فتنہ وفساد کی چکیوں میں پیسا جارہا ہے ،بلاقصور جیلوں کی سلاخوں میں ڈالاجارہاہے،علماء کو دہشت گردی کے الزام میں پھنسایا جارہا ہے، مسجدوں اور مدرسوں کو ٹارگیٹ کیا جارہاہے، اس قدر ظلم وزیادتی ہورہی ہے کہ جس کو بیان کرتے ہوئے دل لرز جاتا ہے، ظلم وستم کی تو انتہاء ہوچکی ہے، حتی کہ مسلمانوں کے نام اور لباس سے بھی نفرت کی جارہی ہے، حالانکہ ایک وقت ایسا تھا جب اسی ملکِ ہندوستان پر ہماری ہی حکمرانی چل رہی تھی، لوگ ہمارے ہی غلام بنے ہوئے تھے،لیکن آج ہماری کیا حالت ہوچکی ہے،وہ سب ہماری نظروں کے سامنے ہے،ایسے وقت میں ہم سب کے دل میں سوال پیدا ہورہا ہے کہ اتنے نازک اور سنگین حالات میں بھی اللہ کی نصرت اور مدد کیوں نہیں آرہی ہے؟ مولانا کلیم صدیقی صاحب کو گرفتار کیا گیا اللہ کی مدد کیوں نہیں آئی؟ بہرائچ کو جلایا جارہا ہے،گھروں کو اجاڑا جارہا ہے، لیکن اللہ کی نصرت نہیں آرہی؟ مزید یہ کہ جو مظلوموں کی مدد کے لئے آواز اٹھائے اس کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے، لیکن اللہ کی نصرت نہیں آرہی؟ابھی حال ہی میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی زندگیوں میں انقلاب پیداکرنے والی ایک عظیم شخصیت (منور زماں صاحب) کو گرفتار کرلیا گیا، ابھی مظفر نگر میں تقریبا سات سو مسلمانوں کے خلاف بلا قصور کیس درج کروادیا گیا، اور نہ جانے اس طرح کے کتنے کیسیز ہوچکے اور ہورہے ہیں، جن کی خبر شوشل میڈیا تک نہ پہنچ سکی، کیا ان حالات کو اللہ نہیں دیکھ رہا ہے؟ کیا اللہ ان حالات سے بے خبر ہے نعوذباللہ؟ کیا اللہ کی مدد نہیں آسکتی؟ بالکل آسکتی ہے ،لیکن یاد رکھئے اللہ مظلوموں کی مدد کرتا ہے مجرموں کی نہیں، ہم اللہ کے کھلے ہوئے مجرم ہیں ،ہم اعلانیہ طور پر اللہ کی نافرمانی میں ملوث ہیں،اللہ کے احکام اور نبی کریمؐ کی سنت کو ہم چھوڑرہے ہیں ،تو بتائیے اللہ کی مدد کیسے آسکتی ہے، اگر ہمارے حالات درست ہوتے تو نہ جانے کتنے پہلے مدد آچکی ہوتی، جس خدا نے جنگ بدر میں مدد فرمائی تھی، جنگ احد میں مدد فرمائی تھی ، کیا وہ خدا آج مدد نہیں کرسکتا؟ بالکل کرسکتا ہے، بس ضرورت ہے ہمیں اپنے آپ کو سنوارنے اور اپنے حالات کو بدلنے کی ، اگر ہم یونہی پڑے سوتے رہے ،غفلت میں زندگی گزارتے رہے، تو یونہی ہم ظلم وستم کی چکیوں میں پستے رہیں گے۔اور دنیا تماشا دیکھتی رہے گی۔ یہ میں خود نہیں کہہ رہا، بلکہ مشکوۃ شریف، صفحہ نمبر ٣٢٣ پر حدیث قدسی موجود ہے:
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ: أَنَا اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا مَالِكُ الْمُلُوكِ وَمَلِكُ الْمُلُوكِ قُلُوبُ الْمُلُوكِ فِي يَدِي وَإِنَّ الْعِبَادَ إِذَا أَطَاعُونِي حَوَّلْتُ قُلُوبَ مُلُوكِهِمْ عَلَيْهِمْ بِالرَّحْمَةِ وَالرَّأْفَةِ وَإِنَّ الْعِبَادَ إِذَا عَصَوْنِي حَوَّلْتُ قُلُوبَهُمْ بِالسُّخْطَةِ وَالنِّقْمَةِ فَسَامُوهُمْ سُوءَ الْعَذَابِ فَلَا تَشْغَلُوا أَنْفُسَكُمْ بِالدُّعَاءِ عَلَى الْمُلُوكِ وَلَكِنِ اشْغَلُوا أَنْفُسَكُمْ بِالذِّكْرِ وَالتَّضَرُّعِ كَيْ أَكْفِيَكُمْ ملوكَكم «. رَوَاهُ أَبُو نُعَيْمٍ فِي» الْحِلْيَةِ.
نبی کریمؐ نے ارشاد فرمایا کہ: کہ اللہ تعالی خود فرماتا ہے: کہ میں اللہ ہو ،میں بادشاہوں کا بادشاہ ہوں،دنیاں کے بادشاہوں کے دل میرے قبضۂ قدرت میں ہیں ،اگر میرے بندے میری اطاعت اور فرماں برداری کرتے رہیں گے تو میں بادشاہوں کے دلوں کو نرم کردونگا ،بادشاہوں کے ظلم سے بچالونگا، کوئی ان کو پریشان نہیں کرسکے گا، کوئی ظلم نہیں کرپائے گا، چین اور سکون کی زندگی جئیں گے ، لیکن اگر میرے بندے میری نافرمانی پر اترآئے، تو میں ظالم بادشاہوں کو ان پر مسلط کردونگا ،وہ ان کو مارینگے،ستائیں گے ،کوئی ان کے معاملہ میں غور کرنے والا نہیں ہوگا۔۔
جیساکہ ہم سب اپنے ملک ہندوستان میں دیکھ رہے ہیں، اس حدیث کو سامنے رکھ کر ہم اپنے ملک کا جائزہ لیں، کہ کس قدر اللہ کی نافرمانی کی جارہی ہے، کھلم کھلا شراب پی جارہی ہے، زناکاری وبدکاری کی جارہی ہے،جس کی وجہ سے آج مسلمانوں کو کاٹا اور مارا جارہا ہے، کوئی ایسا ظلم نہیں ہے جو مسلمانوں پر نہ ہورہاہو، اس کے باوجود آج ہم سدھرنے کو تیار نہیں ہیں، ہمارا رشتہ قرآن کریم سے ختم ہوچکا ،مدرسوں سے ختم ہوچکا، نماز ہم نہیں پڑھتے ،زکوۃ ہم نہیں دیتے ،اللہ کے احکام کو ہم توڑ رہے ہیں تو بتائیے اللہ کی مدد کیسے آسکتی ہے۔
اس لئے میں ایک طالب علم کی حیثیت سے تمام مسلمانوں سے درخواست کررہا ہوں، کہ ہر ایک اپنے آپ کو بدلنے کی کوشش کریں، خصوصی دعاؤں کے اہتمام کے ساتھ ساتھ راتوں کی تنہائی میں گڑگڑا کر سر بسجود ہوکر اپنے اللہ کو منالیں، گناہوں سے دور رہیں، نمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ اللہ کے احکام اور نبی کریمؐ کی سنتوں کو اپنالیں، انشاء اللہ ہندوستان کے حالات درست ہوسکتے ہیں،اس کے علاوہ میرے پاس کوئی چارۂ کار نہیں، ان حالات سے نمٹنے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
نہیں ہے ناامید اقبالؔ اپنی کشت ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
دعا ہے کہ اللہ تعالی تمام مسلمانوں کے حالات کودرست فرمائے، اور بلاقصور جیلوں میں پھنسے ہوئے مسلمانوں کی رہائی کی صورتیں پیدا فرمائے ، اور اپنی خصوصی مدد ونصرت کا معاملہ فرمائے۔اٰمین یاب العالمین

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے