कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ویژن اکیڈمی کے ایس ایس سی نتائج میں 100 فیصد کامیابی، کئی طلبہ نے 90 فیصد سے زائد نمبرات حاصل کیے، نئے داخلوں کا آغاز

ناندیڑ: 2؍ جون (پریس ریلیز)ویژن اکیڈمی، ناندیڑ نے اس سال کے ایس ایس سی امتحانات میں 100 فیصد نتائج حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ادارے کے باصلاحیت طلبہ نے اپنے نام کی طرح ویژن (Vision) کا عملی ثبوت دیتے ہوئے نہ صرف اپنے والدین و اساتذہ کا سر فخر سے بلند کیا، بلکہ پورے شہر میں ادارے کا نام بھی روشن کر دیا۔اس شاندار کامیابی میں سب سے نمایاں نام شیخ عرشیہ کا رہا، جنہوں نے 96.40 فیصد نمبرات حاصل کر کے اکیڈمی میں ٹاپ کیا۔ ان کے ساتھ دیگر ہونہار طلبہ جیسے ذوافشاں شرمین (92.60فیصد)، زینب زکریٰ (90.60فیصد)، مہک پروین (90.20فیصد)، خالد سیف (90.00فیصد) نے بھی 90 فیصد سے زائد نمبرات حاصل کر کے اپنے تعلیمی سفر میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔مزید نمایاں کامیاب طلبہ میں عائشہ شیخ (86.20فیصد)، اُم اریکا (85.80فیصد)، رمشاں مریم (85.40فیصد)، سمیہ زینب (84.60فیصد)، سعادت بیگم (84.20فیصد)، تحریم فاطمہ (82.80فیصد)، محمد ریحان (77.60فیصد)، رُشدہ مریم (75.20فیصد)، محمد زاہد (73.40فیصد)، ابو طلحہ (72.40فیصد)، ثمر طیبہ (71.80فیصد)، سیدہ رومانہ (71.40فیصد)، توحید خان (71.00فیصد)، سعد فاروقی (70.00فیصد)، شیخ حذیفہ الدین (69.60فیصد)، رُقیہ ماہین (68.00فیصد)، سید مصیب (67.20فیصد)، محمد انس (67.00فیصد)، زینب فاطمہ (66.60فیصد) سمیت کئی طلبہ شامل ہیں جنہوں نے بہترین نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ سائنس جیسے مشکل مضمون میں کئی طلبہ نے صد فیصد نمبرات حاصل کیے، جبکہ ریاضی میں تقریباً 12 طلبہ نے 90 فیصد سے زائد نمبرات حاصل کر کے اپنی غیر معمولی محنت اور قابلیت کا لوہا منوایا۔طلبہ نے اپنی اس کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی حمد کے بعد اساتذہ، والدین اور ویژن اکیڈمی کی منظم تعلیمی رہنمائی کا ثمر قرار دیا۔ اکیڈمی میں اساتذہ کی بے مثال محنت، انفرادی توجہ اور منفرد اندازِ تدریس نے طلبہ کو صرف کتابی علم تک محدود نہیں رکھا بلکہ ان کی شخصیت کی نشوونما میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ویژن اکیڈمی کے ڈائریکٹر اسلم خان سر اور محمد توصیف سر کے ساتھ ساتھ عبید سر، مزمل سر اور دیگر تجربہ کار اساتذہ کی ٹیم نے اپنے 10 سالہ تدریسی تجربے اور انجینئرنگ میں ماسٹر ڈگری کی بنیاد پر طلبہ کو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کی، جو اکیڈمی کی کامیابی کی اصل بنیاد ہے۔اپنے نام کی طرح ’’ویژن ‘‘ اکیڈمی نے مستقبل کے روشن خوابوں کو عملی جامہ پہنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ طلبہ، والدین اور تعلیمی حلقوں نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ویژن اکیڈمی کو ناندیڑ کا ایک مثالی تعلیمی مرکز قرار دیا ہے۔نئے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے پانچویں سے بارہویں جماعت میں داخلے شروع ہو چکے ہیں۔ خواہش مند والدین اور طلبہ 2؍ جون سے جاری نئے بیاچ میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے 9168599922 یا 8149955078 پر رابطہ کریں یا براہِ راست ویژن اکیڈمی، ڈی کے کامپلیکس، دیگلور ناکہ، ناندیڑ پر ملاقات کریں۔یہی وہ ادارہ ہے جہاں خواب دیکھنے نہیں، پورے کرنے سکھائے جاتے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے