कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ویجناتھ ہنگر گے پی ایچ ڈی ڈگری سے سرفراز

اردھاپور :3ستمبر( شیخ زبیر ) ضلع پریشد ہائی اسکول اردھاپو میں انگریزی مضمون کے معلم کے طور پر بر سر خدمت جناب ہنگر گے سر کو سوامی راما نند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی کی جانب سے انگریزی مضمون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری فراہم کی گئی ہے. ان کے تحقیقاتی مقالے کا عنوان POST MODERN AFRICAN -AMERICAN AND INDIAN FICTION :A COMPARATIVE STUDY) جدید دور کے بعد افریقی، امریکی اور ہندوستان افسانہ :ایک تقابلی مطالعہ، اس عنوان کے تحت انہوں نے اپنا تحقیقی مقالہ زیر نگرانی محترم جناب ڈاکٹر ڈی پی ڈیگوڑے (ریسرچ گائیڈ) اپنا تحقیقی مقالہ یونیورسٹی کو پیش کیا جس کے ضمن میں ایس آرٹی یونیورسٹی ناندیڑ نے انہیں پی ایچ ڈی ڈگری سے سرفراز کیا ہے. اس خوشی کے موقع پر ضلع پریشد ہائی اسکول کے صدر مدرس جناب ڈاکٹر شیخ ایم ڈبلیو اور تمام اساتذہ اکرام نے بالخصوص ڈاکٹر شیخ نبیل سر نے اور ضلع پریشد ہائی اسکول تامسہ سے منسلک ڈاکٹر شیخ عتیق الرحمن نے دل کی عمیق ترین گہرائیوں سے مبارک باد کا نذرانہ پیش کیا ہے اور بہتر مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے