कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

وہ باتیں تھی محض باتیں

از قلم :محمد اکرم چوہان ، ناندیڑ ،مہاراشٹر ،8975776776

وہ کہتا تھا!
ہم کپڑوں کے رنگ بھی ایک جیسے پہنا کریں گے کبھی دونوں سیاہ کبھی سفید کبھی گرے،
ہمارے جوتوں کے رنگ بھی ایک سے ہونگے،
ہم دونوں ایک ہی خوشبو لگایا کریں گے،
ہمارے بالوں سے بھی ایک سی مہک اٹھا کرے گی،
ہم دونوں ایک ہی پلیٹ میں کھایا کریں گے ایک ہی گلاس میں پانی پئیں گے،
موسیقی میں بھی ہماری پسند ایک سی ہو گی،
ہم ایک دوسرے کو بے شمار چاہنے والے ہونگے،
ہمارے ملنے والے ہمیں دیوانے کہا کریں گے،
اور ہمارا تو ٹمپریچر بھی ایک سا ہوتا ہے،
بلڈ گروپ بھی ایک سا ہے،
ضدی بھی ایک سے ہیں،
غصہ بھی ایک سا ہے،
اسٹار بھی ایک سا ہے،
ایٹی ٹیوڈ بھی ایک سا ہے،
ایک دوسرے کو چاہتے بھی ایک سا ہیں،
ایک دوسرے کی ضرورت بھی ایک سی ہے،
دعائیں بھی ایک سی ہیں،
مگر!
مگر بتایا نا کہ وہ ایسا صرف کہتا تھا۔۔۔!!

مگرا ب یاد آتا ہے
وہ باتیں تھی محض باتیں۔۔!!

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے