कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ووٹ ہمارا حق ہے ووٹ ضرور دیں

تحریر: سعدیہ فاطمہ عبدالخالق
(معلمہ مدینتہ العلوم گرلز پرائمری اسکول ناندیڑ ،مہاراشٹر)

تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں اور ساری نعمتیں اسی کی دی ہوئی ہیں ، اللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات کے درجہ میں رکھا ہے تو عقل سلیم کا استعمال بھی کرنے کا سلیقہ دے رکھا ہے ، ماشاءاللہ سب صاحب عقل خوب جانتے ہیں کہ ووٹ ہمارا حق ہے ۔
20/ نومبر 2024 بروز بدھ ۔۔۔۔کو مہاراشٹر میں انتخابات کا مرحلہ ہے ، اس مرحلے میں لوک سبھا ضمنی انتخابات اور اسمبلی عام انتخابات کے لئے حق ادا کرنا ہے ، برائے مہربانی اپنے حق کا استعمال کیجئے ، ووٹ ڈالنے ضرور جائیں ، اپنے حق کا استعمال کرنے ضرور جائیں ، لوک سبھا ضمنی انتخابات اور اسمبلی عام انتخابات کے لئے ووٹ ضرور ڈالیں ، ووٹ اپنا حق ہے ، ووٹ کا کوئی مذہب نہیں ہے ، جمہوریت میں سب سے شفافیت کچھ ہے تو وہ ہمارا ووٹ کا حق ہے ، ووٹ ڈالنے کے حق میں ہی سارے حقوق شامل ہیں ، اپنے حق کے استعمال کے لئے ہم وقت پر خوش وخرم حاضر رہیں ، ان شاءاللہ ۔
ووٹ ڈالنے کے لیے اپنے اپنے گھر سے باہر آئیں ، آرام کرنے کے لئے پوری زندگی پڑی ہے ، اگر اپنا حق ہی استعمال نہ کریں گے تو خود کا پیٹ بھرنے روٹی کے لئے ہلچل کیسا کرو گے ، رزق کا دینے والا اللہ ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ فرض ادا کرو اور فرض کی ادائیگی کے لئے ہلچل ضروری ہے ، ووٹ ایک حق ہے ، حق کی ادائیگی کے لئے ہلچل ضروری ہے ، حرکت میں برکت ہے ، ہر چیز کے لئے کوشش اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے اپنے حق کو بروئے کار لائیں ، اور اپنے حق کا فیصلہ خود کر کے بتائیں ، دھوپ ہو یا سردی ہو ، کوئی موسم کوئی مشکل ہمارے ارادوں میں حائل نہیں ہو سکتی ، دوری ہو یا نزدیکی یہ فاصلہ کوئی معنی نہیں رکھتا ، حق کی اہمیت معنی رکھتی ہیں ، اللہ تعالیٰ کے قانون کے حساب سے جغرافیائی لحاظ سے دن چھوٹا ہے ، دن کا حصہ ووٹ کی تاریخ میں آپ کے لئے کچھ کم مدت کا ہے ، اسی لئے وقت کا صحیح استعمال کرتے ہوئے وقت ختم ہونے سے پہلے اپنے حق کا ، کام کرلیں ، تاکہ سورج کے ڈوبنے کے وقت میں کمی سے کام باقی نہ رہ جائے ، آپ کی سستی اور کاہلی کشتی کو ڈبونے کی ذمہ دار نہ بن جائیں ، آپ کا ایک ووٹ نیا پار لگانے والا ہے ، آپ کا ایک ووٹ آپ کو اللہ کے فضل و کرم سے پانچ سال تک آسانیاں فراہم کرنے والا ہے ، اس لئے آج ہی جاگ جائیں ، آنے والے کل کی تیاری ابھی سے کرلیں صبح کی اولین ساعتوں میں اپنے حق کے لئے در ، وا کریں ، قدم باہر نکالیں ، اللہ کو حاضر ناظر جان کر فیصلہ لیں ، اللہ نے عقل سلیم دی ہے تو پھر کیوں ہم بے راہ روی کا شکار ہوں ، شیطان کے جال کا شکار نہ ہو ، فجر کی نماز کے فوراً بعد سے آپ یہ سوچ لیں کہ مجھے ابھی باہر نکلنا ہے ، میراحق استعمال کرنا ہے ، اگر گھر کا کوئی فرد کسی وجہ سے خود کے ووٹ کے مقام سے دور ہو تو وقت سے پہلے اس کے لئے فکر سے اپنی ووٹ کے مقام پر واپس لائیں ، آپ کے گھر کی بہو بیٹیوں کو ووٹنگ کے لئے وقت سے پہلے سمجھداری سے انتظام کرالیں اس کے لئے انا کا مسئلہ نہ بنائیں ، گھر کے مرد خواتین روزانہ کے کام میں ووٹ کے دن اپنا وقت متعین کرلیں ، خواتین کچھ گھریلو کام کو ووٹ کے بعد کے لئے مقرر رکھ دیں ، مرد حضرات اپنی گھریلو ذمہ داریوں کو ووٹ کے حق کے بعد مکمل کرلیں ، ووٹ سے بڑھ کر کوئی حق نہیں ، یہی تو جمہوریت کی سب سے پاکیزہ نشانی ہے ،
ووٹ آپ کی ذمہ داری ہے ، ووٹ آپ کا حق ہے ، ووٹ آپ کا فیصلہ ہے ، ووٹ آپ کی چاہت ہے ، اپنی سر زمین سے محبت زندگی کا ایک حصّہ ہے ، زندگی کی اہمیت تو یہ بھی ہے کہ ہم اپنی زندگی کے لئے یہ صحیح فیصلہ لیں کہ ہمارے لئے صحیح کیا ہے اور غلط کیا ہے ، صحیح کے لئے آپ کا اپنا فیصلہ ہی کار گر ہے ، فیصلے کی خرید وفروخت سب سے گھٹیا فعل ہے ، ایک فیصلے کی قیمت لگاؤ گے تو ہر فیصلے میں نقصان اٹھاؤ گے ، ووٹ کا حق پورا کرنا یعنی اپنے آپ سے محبت کرنا ، جب اپنے آپ سے ہی دور رہو گے تو جینے کا لطف کیسا اٹھاؤ گے ، جمہوریت میں زندگی کو بہتر سے بہتر بنانے کی ذمہ داری کا نام ہی ووٹ ہے ، ہم سے غفلت نہ ہوجائے اس لئے آپ تمام تک یہ پیغام پہنچایا جارہا ہے آپ بھی اس پیغام کو اپنے سبھی چاہنے والوں تک پہنچائیں کہ ووٹ ضرور ڈالیں ، اور اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیں ، اپنے اطراف و اکناف میں بھی بیداری رکھیں اطلاع لیتے رہیں کہ آپ کے پڑوسیوں نے ووٹ کا حق ادا کیا یا نہیں ، نہیں تو انھیں مکمل کروائیں ، مکمل کر لیا ہے تو خوشی کا اظہار کریں ، آپ کے ایک لمحے کی مسکراہٹ کی ، درآمد بہت مدت تک یاد رہتی ہے ، ووٹ کے حق کو خاندان کے افراد کے لئے بھی بیدار کریں ، سوشل میڈیا کا استعمال کم رکھیں ، کوئی بھی بے مصرف باتوں کو ادھر سے اُدھر کے چکر میں نہ پڑیں ، بزرگوں کے ووٹ میں انھیں جگہ تک لے جانے کی مدد کریں ، پولنگ بوتھ پر ہر مذہب کے ووٹر کی عزت و قدر کریں ، بوتھ پر کام کرنے والوں کے ساتھ اخلاقی برتاؤ کا مظاہرہ کریں ، وہ آپ کے لئے بھی لگن سے سچی محنت کرتے ہیں ، جتنا صبر کا مظاہرہ کروگے اتنا سکون پاؤ گے ، سنجیدگی سے ان باتوں پر غور کریں اور ووٹ ڈالنے ضرور جائیں ، ان شاءاللہ اللہ کی مدد ضرور آئے گی ،اللہ آپ کے ارادوں میں کامیابی عطاء فرمائے ، آمین ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے