कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’’ووٹ کرے گا، ووٹ کرے گا، سارا ناندیڑ ووٹ کرے گا‘‘

ہزاروں کی انسانی زنجیر کی پْر زور اپیل ۔ شہریان 20 نومبر کو ریکارڈ ووٹنگ کریں!

ناندیڑ: 12؍نومبر ( نمائندہ اعتبار) وہ ضلع جہاں دیہی علاقوں میں 80 سے 90 فیصد تک ووٹنگ ہوتی ہے، وہاں ناندیڑ شہر کو پیچھے نہیں رہنا چاہیے۔ ہر نوجوان کو خود ووٹ دینا چاہیے اور اپنے ارد گرد کے تمام ووٹرز کو ووٹ دینے کے لیے ترغیب دینی چاہیے۔ اس بار لوک سبھا ضمنی انتخابات اور اسمبلی عام انتخابات میں 100 فیصد ووٹنگ ہونی چاہیے۔ اس مقصد کے تحت آج ہزاروں ناندیڑ کے شہریان نے ایک ساتھ جمع ہو کر اس نعرے کے تحت ناندیڑ کے عوام سے درخواست کی۔ اس موقع پر تاریخی ووٹنگ کی اپیل کی گئی۔چھتر پتی شیواجی مہاراج کے مجسمے سے لے کر مہاتما گاندھی کے مجسمے تک ہزاروں افراد ایک جگہ جمع ہوئے اور ناندیڑ کے عوام سے سو فیصد ووٹنگ کا مطالبہ کیا۔ ناندیڑ ضلع پریشد اور ناندیڑ واگھالہ میونسپل کارپوریشن کے مشترکہ تعاون سے ناندیڑ شہر میں ووٹنگ کے حوالے سے عوامی آگاہی کے لیے انسانی زنجیر بنائی گئی۔ یہ انسانی زنجیر چھترپتی شیواجی مہاراج اور مہاتما گاندھی کے مجسموں تک پھیلی ہوئی تھی۔ اس پروگرام میں ضلع پریشد کی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور سویپ (SVEEP) کی سربراہ مینل کرنوال نے اہم شرکت کی۔ تقریباً تین ہزار افسران وملازمین اس انسانی زنجیر میں شامل ہوئے۔ ناندیڑ لوک سبھا ضمنی انتخابات اور اسمبلی عام انتخابات کے لیے شہریوں کو ووٹ دینے کی اپیل کی گئی۔ جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے اس انسانی زنجیر کے ذریعے ووٹنگ کا پیغام دیا گیا۔ضلع میں کم ووٹنگ والی 270 جگہوں پر مرکزی حکومت کی جانب سے تصویری وین کے ذریعے ووٹنگ آگاہی کے پروگرامز چلائے جا رہے ہیں، یہ بات مینل کرنوال نے بتائی۔ اس انسانی زنجیر کے پروگرام میں ایڈیشنل و چیف ایگزیکٹو آفیسر سندیپ ماڑودے، میونسپل کارپوریشن کے ایڈیشنل کمشنر گریش کدم، ڈپٹی کمشنر اجیت پال سنگھ سندھو، اسسٹنٹ کمشنر فرحت اللہ بیگ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سنتوش تُکابلے ، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر راج کمارمُکاوار ، ضلع ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سنگیتا دیشمکھ، سیکنڈری ایجوکیشن آفیسر مادھو سلگر، پرائمری ایجوکیشن آفیسر سویتا برگے، جل جیون مشن کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر نارائن مِسال، سوشل ویلفیئر آفیسر ستیندر آؤلوار ، ضلع زرعی آفیسر آئتواڑے ، میونسپل کارپوریشن کے ایجوکیشن آفیسر وینکٹیش چودھری، پبلک ریلیشن آفیسر ملند وویہارے کے علاوہ سویپ ٹیم کے پرلوبھ کلکرنی، سنیل متیپوار ، ساریکا آچمے، کویتا جوشی، رُستم آڑے وغیرہ نے اہم شرکت کی۔
ضلع میں 21 ہزار ملازمین کی شرکت:
ووٹنگ آگاہی کے لیے ضلع بھر میں مختلف سرگرمیاں جاری ہیں۔ ضلع پریشد کی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور سویپ کی سربراہ مینل کرنوال نے اپیل کی تھی کہ تمام تحصیل سطح پر ضلع پریشد کے دفاتر کی جانب سے انسانی زنجیر بنانے کی درخواست کی گئی تھی۔ اس کے مطابق تمام دفاتر کے افسران اور ملازمین نے انسانی زنجیر بنا کر ووٹنگ کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے