कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ووٹنگ کی شرح بڑھانے کے لیے SWEEP کے ذریعے مختلف آگاہی پروگرام

میونسپل کمشنر کی طرف سے ضلعی سطح کے سویپ روم کا جائزہ

ناندیڑ:25؍اکتوبر ( نمائندہ اعتبار) آئندہ لوک سبھا ضمنی انتخابات اور اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کی شرح بڑھانے کے لیے 86- ناندیڑ شمالی اور 87- ناندیڑ جنوبی انتخابی حلقوں میں وسیع پیمانے پر آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔اس سلسلے میں آج ناندیڑ واگھالہ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑے کی زیر صدارت ضلع سطح پر SWEEP روم کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر انتخابات کے پس منظر میں آگاہی پروگرام پر گفتگو کی گئی۔ گزشتہ انتخابات میں کم ووٹنگ والے مراکز پر خاص توجہ دینے کی ہدایت دی گئی۔ بی ایل او (بوتھ لیول آفیسرز) کے ذریعے گھر گھر جا کر ووٹروں تک پہنچنے، عوامی مقامات پر اسٹریٹ ڈرامے ، ووٹ ڈالنے کا حلف ، خواتین کے بچت گروپوں کے میلوں ، مختلف تجارتی اور سماجی تنظیموں کے ذریعے ووٹر آگاہی کرنے، اور آٹو رکشوں کے ذریعے آگاہی پیغامات پھیلانے کے اقدامات پر زور دیا گیا۔کمشنر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑے نے میونسپل کے احاطے میں بنائے گئے سیلفی پوائنٹ اور آواز نشر کرنے والے ( ساؤنڈ) رکشوں کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر’’میں ووٹ دوں گا‘‘ کے دستخطی مہم کے بینر کا بھی افتتاح کیا گیا، جس میں کئی افراد نے شرکت کی۔ موجودہ افسران اور عملے نے مختلف پروگراموں کے انعقاد کے حوالے سے اتفاق رائے ظاہر کیا۔ آئندہ دیوالی میں بھی SWEEP کے تحت ووٹنگ آگاہی پروگراموں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔اس اجلاس میں میونسپل کارپوریشن کےایڈیشنل کمشنر گریش کدم ، ڈپٹی کمشنر اجیت پال سنگھ سندھو، ایجوکیشن آفیسر وینکٹیش چودھری، ضلع پریشد کے ایجوکیشن آفیسر آڈے ، پروفیسر ڈاکٹر گھن شیام ییلنے، سپرنٹنڈنٹ ایس۔ آر۔ پوکلے، بالاصاحب کچوے، ہنومنت راٹھوڑ، ساریکا اچمے، کویتا جوشی، سنجے بھالکے، سنیل متیپوار، سائی راج مدیراج ، آشا گھُلے ، مانک بھوسلے، شیوراج پوار ، مکندانا سپورے ، گنیش کستورے ، انیل کامبلے سمیت 86- ناندیڑ شمالی اور 87- ناندیڑ جنوبی انتخابی حلقوں کے SWEEP روم کے ملازمین موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے