कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ونوبا ایپ میں اساتذہ کی شاندار کارکردگی پر اعزاز

بلڈھانہ :4؍اپریل ( نمائندہ اعتبار) آچاریہ ونوبا بھاوے ٹیچر اسسٹنٹ پروگرام یعنی ونوبا (با) ایپ کے ذریعے جو ضلع پریشد بلڈھانہ اور اوپن لنک فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کے تحت لاگو کیا گیا ہے، ضلع کے محنتی اساتذہ کو ہر ماہ ترغیبی ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے۔فروری مہینہ میں ضلع و تعلقہ سطح پر ’’ پوسٹ آف دی منتھ‘‘ کے لیے ٹیچر متین شیخ نذیر ، شری آنند ویڈے، شری دلیپ تیکاڑے کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ نیز، فروری کے مہینے میں منعقدہ اسکالرشپ پریکٹس امتحان میں ضلع میں سب سے زیادہ پاس ہونے والے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے ٹاپ 3 اسکولوں کو بھی نوازا گیا۔اس میں جماعت پانچویں کے لیے ضلع پریشد پرائمری اسکول سونالہ، ضلع پریشد پرائمری اسکول کوتھڑی، ضلع پریشد پرائمری اسکول دھوری و جماعت آٹھویں کے لیے ضلع پریشد ہائی اسکول اُکلی، ضلع پریشد ہائی اسکول مانڈا، ضلع پریشد ہائی اسکول کھرام پور کو شری دیوکر صاحب ( ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر پرائمری) کے ہاتھوں سے دیا گیا۔ انھوں نے اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ معیار کی بہتری کے لیے مزید بھرپور طریقے سے کام کریں۔ اس موقع پر ایشور واگھ ( سبجیکٹ پرسن ہولیسٹک ایجوکیشن)، ایوارڈ یافتہ اساتذہ، پرنسپل و اوپن لنک فاؤنڈیشن کے رگھوناتھ وانکھڑے ( پروگرام کوآرڈنیٹر)، وریندر دیشمکھ (ضلع کوآرڈنیٹر) موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے