कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ولاس راؤ دیشمکھ اسکول کی تعلقہ سطح کے کھیلوں کے مقابلے میں شاندار کامیابی

جنتور:29؍اگست ( نامہ نگار محمد سرور شریف ضلع پربھنی ) ولاس راؤ دیشمکھ اردو سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکول جنتور نے اس سال کرکٹ مقابلے میں اپنا دبدبہ برقرار رکھا جس میں تعلقہ اسپورٹس آفس اور یوتھ سرویسس کے ڈائریکٹوریٹ، مہاراشٹرا اسٹیٹ، پونے کے تحت منعقدہ سالانہ مانسون کھیلوں کے مقابلوں میں 14 سال سے کم عمر بچوں نے شرکت کی۔ اڈگاؤں سےفائنل میچ میں ولاس راو دیشمکھ اسکول کی ٹیم نے مقابلہ کرتے ہوئے 25 رنز سے جیت حاصل کی ۔ اسی طرح انڈر 19 فائنل مقابلہ میں مذکورہ اسکول کی ٹیم نے جنتور کے گانوپاسک کالج کو 17رنز سے شکست دی اور جیت حاصل کی ۔ واضح ہو مدرسہ ھذا کے معلم و کھیل انچارج معراج صدیقی کی رہنمائی میں ان ٹیموں نے اپنی شاندار جیت درج کی ۔ اس شاندار فتح کے موقع پر اسپورٹس انچارج و گائیڈز معراج صدیقی اور تمام کھلاڑیوں کا اسکول کے ذمداران نے شاندار استقبال کیا ۔صدر سوسائٹی قاضی آصف الدین صدیقی ، نائب صدر قاضی واصف الدین صدیقی ، پرنسپل احمد صدیقی ، وائس پرنسپل، اوصاف انیس اور اسکول کے تمام اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین نے کھیل انچارج معراج صدیقی و دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے