कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

وقف جائیدادوں کا امید پورٹل پر اندراج وقت کی اہم ضرورت

مرکزی مجلس چشتیہ کا تربیتی اجلاس۔مولانا مظفرعلی صوفی ودیگر کا خطاب

حیدرآباد۔19/نومبر(راست) کل ہند مرکزی مجلس چشتیہ کے زیراہتمام امیدپورٹل پر وقف جائیدادوں کے اندراج کے متعلق ایک تربیتی ومعلوماتی پروگرام منعقد کیا گیا۔پروگرام کا اہتمام مولانا ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پبلک گارڈن نامپلی میں تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کے تعاون سے ایک پاور پوائنٹ پرزینٹیشن کا اہتمام بصدارت حضرت مولانا صوفی شاہ محمد مظفرعلی چشتی ابوالعلائی صاحب سجادہ نشین وصدرمجلس چشتیہ اور مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری،معزز رکن وقف بورڈ اور جناب عبدالمقیت قریشی سینئر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ جلسہ کا آغاز حافظ مولانا سید خلیل احمد ہاشمی کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ مولانا ذاکر علی دانش ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور صدر اجلاس نے امیدپورٹل کے اندراج کی اہمیت افادیت اور وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ مولانا نے کہا کہ حکومت ہند کی جانب سے چھ ماہ کا وقت دیا گیا ہے جو 5دسمبر کو ختم ہوگا۔ مسلمانوں کو امید تھی کہ سپریم کورٹ سے اس معاملہ میں کچھ راحت ملے گی، جس کی وجہ سے چار ماہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کی تاخیر کی وجہ سے پہلے ہی چار ماہ ضائع ہوچکے ہیں، انہوں نے چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کا شکریہ ادا کیا جس نے وزیراعظم کو خط لکھتے ہوئے گزارش کی کہ پورٹل رجسٹریشن کی تاریخ میں مزید چھ ماہ کی توسیع کی جائے۔ مولانا نے وقف بورڈ کے عہدیداروں کی مستعدی دلچسپی اور لگن کے ساتھ مختلف مقامات پر پروگرام کا اہتمام کرتے ہوئے عوام میں شعوربیداری پیدا کرنے کے سلسلے میں ایک اہم رول ادا کیا۔مولانا نے کہا کہ یہ وقف کی جائیدادوں کا ایک ملی مسئلہ ہے جس میں ہر مسلمان سے متعلق ہے، اور اندراج نہ کرنے کی وجہ سے ہر مسلمان متاثر ہوگا، یہ صرف ایک متولی،مینجمنٹ کمیٹی یا نگران کار کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ ہر فرد اس سے منسلک ہے۔ اب مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے محلے کی مساجد،درگاہوں اور خانقاہوں، قبرستانوں کے ذمہ داران کو آگاہ کریں اور بروقت اندراج کرنے کیلئے زوردیں۔ جناب عبدالمقیت قریشی ایڈوکیٹ نے شرکاء کے سوالات کے مطمئن جوابات دیئے اور تاخیر وتساہل سے اجتناب کرنے پر سختی سے منع کیا۔ جلسہ کی کارروائی کی نظامت جناب لطیف الدین لطیف نے کی۔پیرزادہ یٰسین علی صوفی ابوالعلائی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ جلسے کا اختتام پیر مولانا فضل اللہ شاہ قادری کی دعا پر ہوا۔ قابل ذکر شرکت کرنے والوں میں مولانا خواجہ زبیر صوفی چشتی ابوالعلائی، مولانا سید ندیم اللہ حسین سجادہ نشین، مولانا ارشد صوفی ابوالعلائی، جناب ایم اے۔کے مقیت ایڈوکیٹ و معزز رکن وقف بورڈ،ڈاکٹر جاویدکمال اور مختلف متولیان و اوقاف کمیٹیوں کے ممبران شامل ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے