किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

وقف ترمیمی بل کے خلاف اپنا احتجاج 15 ستمبر بروز اتوار رات 12 بجے تک درج کر سکتے ہیں

از قلم: محمد سرور شریف ابن یوسف شریف
معلم مؤید المسلمین پرائمری اسکول کچی بازار پر بھنی و ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز
مورخہ 14 ستمبر بروز سنیچر
9960451708

الحمدللہ ثم الحمدللہ تمام علماء ، ائمہ مساجد ، تمام سماجی، مذہبی تنظیموں کے ذمہ داران اور نوجوانوں ، کالج کے طلباء و طالبات و خواتین اسلام کی کوششوں سے وقف ترمیمی بل کے سلسلے میں پہلے طے شدہ تاریخ 13 ستمبر 2024 بروز جمعہ رات 12 بجے تک تین کروڑ سے زیادہ لوگوں نے اپنی رائے جے پی سی کو روانہ کر کے حکومت وقت کے ہوش اڑا دیے ہیں اور ساتھ ہی ہمارے اکابرین جو اپنی پیرانہ سالی کے باوجود امت کے مسائل کو لے کر شب و روز فکر مند ہیں محنتیں کررہے ہیں علالت و بیماری کے باوجود اسفار کرر ہے ہیں ان کے لیے ہماری ملی بیداری اور اتنی بڑی تعداد میں وقف ترمیمی ایکٹ کی مخالفت میں رائے بھیجنا کسی ٹانک سے کم نہیں ہے اس سلسلے میں مسلم پرسنل لا بورڈ کے ذمہ داران اور دیگر اکابرین کے اس موقع پر خوشی پر مشتمل جو بیانات آرہے ہیں بلخصوص مولانا فضل الرحمن مجددی مد ظلہ العا لی جنرل سیکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے جو بیان جاری کیا ہے ہم سب کے لیے سعادت مندی کی بات ہے دوسری اہم بات یہ ہے کہ اچانک وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں رائے دینے کی تاریخ بڑھا دینا ہمارے ساتھ ہمدردی نہیں بلکہ حکومت وقت کی بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کو ظاہر کرتا ہے کیونکہ کچھ معتبر ذرائع سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ وقف ترمیمی بل کی حمایت میں جے پی سی کو امید سے کم آراء پہنچیں ہیں اس تعداد میں اضافہ کرنے ان دو دنوں میں حکومت وقت کے تمام ایم ایل اے ، ایم پی اور تمام کارکنان زور و شور سے کوشش کر رہے ہیں لہذا ہماری تمام ائمہ مساجد تمام سماجی ، مذہبی تنظیموں کے ذمہ داران نوجوان مرد و خواتین اور کالج کے طلباء و طالبات سے عاجزانہ و مؤدبانہ گزارش ہے کہ ان دو دنوں وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں روانہ کی جانے والی احتجاجی ای میل کی تعداد کو دس کروڑ تک پہنچانے کی خوب محنت کریں۔
جس کے لیے مندرجہ ذیل نکات پر عمل کیا جا سکتا ہے:
1: جن مسلم اکثریتی ریاستوں سے اب تک ہماری توقع سے کم تعداد اس بل کی مخالفت میں رائے بھیجنے کے سلسلے میں آئی ہے ان ریاستوں کی تمام تنظیموں کے ذمہ داران سے رابطہ کر کے اس تعداد میں اضافہ کرنے کے لیے انہیں کام کرنے کی ترغیب و ہدایت دی جائیں جس طرح رمضان اور عید کے چاند کی شہادت کے لیے پورے ملکی سطح پر رابطہ کیا جاتا ہے اسی طرح تنظیموں کے ذمہ داران ایک آن لائن میٹنگ ارینج کرتے ہوئے ان تمام ریاستوں کے ذمہ داران کو وقف ترمیمی بل اس نازک اور اہم مسئلے پر ذیادہ سے ذیادہ کام کرنے کی ہدایت دیں۔
2: ائمہ مساجد پنج وقتہ نمازوں کے بعدمصلیان کو تاریخ بڑھ جانے کی اطلاع دینے کے ساتھ ساتھ مزید زور و شور سے کام کرنے کی ترغیب دیں۔
3 : کل بروز اتوار 15 ستمر شہری تنظیموں کے ذمہ دار دیہاتوں میں اپنے نمائندوں کو روانہ کر کے حکمت سے اس کام کو کرنے کے لیے لائحہ عمل بنائیں۔
4:ہر محلے میں نوجوانوں کی ایک ٹیم امام صاحب کی قیادت میں گھر گھر جا کر اس بل کی مخالفت میں رائے بھیجنے کی مہم چلائیں۔
5: چھوٹی بڑی کرانہ دکان ، شاپنگ مال اور دیگر دکانوں کے مالک اپنی دکانوں کے ٹیبل پر کیو آر QR کوڈ چسپاں کریں ہر گاہک کو رائے دینے کی ترغیب دیں۔
6:اگر محلے میں 100 فیصد کام ہو گیا ہے تو نوجوانوں کی ایک ٹیم تمام شہر کی دکانوں اور عوامی مقامات پر کیو آر کوڈ چسپاں کریں اور لوگوں کو اس ضمن میں رہنمائی کریں۔
7:کل بروز اتوار 15 ستمبر جہاں کہیں اجتماعات ہو رہے ہیں جلسے ہو رہے ہیں وہاں بھی اعلانات کیے جائیں مساجد کے باہر مستقل کیو آر کوڈ چسپاں کیے ہوئے ٹیبل 15 تاریخ تک کے رکھے جائیں۔
8ـ:الحمدللہ جس طرح اب تک امن سکون بغیر شور شرابہ اور حکمت سے ہم نے کام کیا ہے اسی طرح 15 تاریخ رات 12 بجے تک کرتے رہیں۔
امید ہیں اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر ہم سب اپنے حصہ کا کردار ادا کرتے ہوے 15 ستمبر 2024 بروز اتوار رات 12 بجے تک وقف ترمیم بل کے سلسلے میں جوش خروش کے ساتھ کام کرتے رہیں گے ۔اللہ تعالی ہم سب کو مل جل کر کام کرنے کی توفیق عطا فرماے آمین۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے