किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

وقف ترمیمی بل پر ایک تبصرہ

تحریر:مدثر جمیل قاسمی
9823234064
بذریعہ ضلع نامہ نگار محمد سرور شریف

وقف ترمیمی بل پاس ہوا اور ہونے ہی والا تھا، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، سارا پلان پہلے ہی سے طئے تھا، بس رسمی طور پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیش کیا گیا ،. تاکہ لوگ یہ نہ کہیں کہ من مانی کرکے بل منظور کیا گیا، حالانکہ اصلیت اسکی یہی ہے، من چاہے اور من مانے فیصلے کرنا موجودہ حکومت کی روایت بن گئی ہے اور کیوں نہ ہو، اس کام میں مددگار بھی تو شامل ہے اور مددگا بھی کوئی اور نہیں بلکہ نام نہاد مسلم لیڈران اور داڑھی ٹوپی رکھ کر اپنے آپکو مولوی کہنے والے لوگ بھی تو شامل ہے،. اس بل کے پاس ہونے میں صرف قصور حکومت کا ہی سمجھنا یہ تو حق تلفی ہے،. حق تو یہ ہے کہ قوم کے میر صادق جیسے لوگوں کو بھی اسکا ذمہ دار سمجھنا چاہیے اور ایسے شیطان صفت اور قوم کے دشمن لوگوں کا نام لیکر سوشل اور سماجی اور تجارتی بائیکاٹ کرنا چاہیے تاکہ اس کام کا انعام انہیں سمجھ آسکے، ویسے اس بل کے پاس ہونے پر اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ مسجد اور مدارس پر حکومت قبضہ کرلیگی تو یہ سونچنا اور سمجھنا بالکل غلط ہے،. مساجد اور مدارس کا محافظ اللہ ہے اور اس بات پر ہمارا ایمان ہے اور ہمیشہ رہیگا انشاءاللہ، اگر کسی مسلمان کے دل میں اللہ پر بھروسہ نہیں تو اسکا ایمان خطرے میں ہے،. یہ دنیاوی حکومت چاہے جتنے ہتھکنڈے استعمال کرلے،. ہوگا تو وہی جو ہمارا رب چاہیگا، بابری مسجد، گیان واپی مسجد اگر گراکر، طلاق ثلاثہ بل اور وقف بل پاس کراکر اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ وہ کامیاب ہوگئی ہے تو ہمیں اس سے کوئی لینا دینا نہیں، تاریخ گواہ ہے کہ آزادی سے قبل انگریزوں نے بھی اسی طرح کا ماحول بنایا تھا اور اپنی حکومت کے نشے میں چور ہوکر یہ فضا بنائی تھی لیکن اللہ نے انکو بھی اسکا انجام بتا دیا، انشاءاللہ آجکی حکومت اگر ظلم کرنے اور مسلمانوں کو مٹانے کی سازش رچ رہی ہے تو ہمیں بالکل مایوس نہیں ہونا چاہیے، ہمارا مالک تو اللہ ہے وہ خود بدلہ لیگا اور ہمیں حوصلہ دیگا،. اور مسلمانوں کو بھی متحد ہوکر حوصلہ رکھنا ہوگا اور اپنے ایمان کی حفاظت کرنا ہوگا، یہی ہماری زندگی کا مقصد ہے،اللہ رب العزت امت مسلمہ میں اتحاد پیدا کرے اور مسلمانوں کی مدد کرے، آمین۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے