किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

وقف بچاکر ملک میں مسلمانوں کا مستقبل بچائیں:مولانا علی حسین

لکھنؤ: 11 ستمبر: وقف ترمیمی بل کے ذریعہ وقف جائدادوںکوصلب کرکے ملک کے پچیس کروڑ سے زائد مسلمانوں کوتکلیف پہنچانے کا منصوبہ تیار کیاجارہاہے۔ حکومت کو عوام کی اتنی بڑی تعداد کی ناراضگی کو سمجھتے ہوئے وقف بل کو فوری طور پر واپس لیناچاہیے۔ قانون عوام کی سہولت اور انصاف کیلئے ہونا چاہئے تاہم نیا وقف قانون مسلم طبقہ کے حقوق اوربسااوقات عمومی مفادکے خلاف ہے کیونکہ وقف کا مقصد انتقال کے بعد بھی کار خیر کو جاری رکھنا اور دینی مقاصد کے ساتھ ساتھ فلاح عامہ جس میں مذہب کی بھی شرط نہیں کی خاطر اپنی جائیداد یا قیمتی اشیاء کو روز قیامت تک باقی رکھنے کی ایک شرعی کوشش ہے ۔مذکورہ خیالات کا اظہارشیعہ علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا علی حسین قمی نے کیا۔انہوں نے مزید کہاہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ آج کتنی ہی وقف کی جائیداد ایسی ہیں جن سے حاصل شدہ منافع اگر وقف جائیداد کے بجائے کسی کی ذاتی ملکیت ہوتی تو ہزارہاگنازیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جاتی لیکن اس کو اونے پونے تقسیم کیاجاتاہے اوراپنے قریبی لوگوںکو جس انداز میں فائدہ پہنچایاجاتاہے وہ اسلام کے خلاف ہے۔خواہ وہ بڑے بڑے تعلیمی اداروں اورمساجد وعیدگاہ کے نام پرہی وقف کیوںنہ ہو، لیکن اُسے ضائع کیاجارہاہے ،یااسے کسی خاص فرد یا خاندان کوہی فائدہ پہنچ رہاہے۔ اس پہلو کا جائزہ لیکر اس سلسلے میں سخت قانون بناکر وقف املاک کے تحفظ کو یقینی بنانا بھی مسلم رہنماؤں اورملکی حکمرانوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے