किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

وقت کے تقاضوں کی پیش نظر خادمین امت کے والنٹیرس کی خدمات قابلِ ستائش ہے:مفتی سید عمیراحمد

ناندیڑ :7؍اپریل(راست):خادمین امت کی جانب سے اتوار 6 اپریل 2025 کو عیدگاہ پر انتظامات میں اپنی خدمات انجام دینے والے والنٹیرس کے لئے حضرت فاطمہ گرلز ہائی اسکول ناندیڑ پر "عید ملاپ پروگرام” کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع سے خادمین امت کے سرپرست شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی غازی سید عمیر احمد ندوی صاحب ، مسجد علی کے امام و خطیب حضرت مولانا مفتی شعیب صاحب، عیدگاہ کے متولی جناب قاضی محمد جاوید صاحب، امام و خطیب عیدگاہ جدید جناب قاضی محمد جنید صاحب، جناب ایڈوکیٹ شہزان صدیقی صاحب، جناب عرفان صدیقی صاحب مہمان خصوصی نے شرکت کی۔ پروگرام کی نظامت رکن شوری برادر ظہیرالدین انعامدار نے کی، تلاوت قرآن ماسٹر عبدالرحمن نے پیش کی۔ تنظیمی خطاب میں امیر خادمین امت جناب عابد خان حمید خان صاحب نے خادمین امت کی سرگرمیوں میں شہر کے معزز علماء کرام، دانشوران، ملی و سیاسی قائدین، اردو میڈیا پرسنس کے گرانقدر رہنمائی اورتعاون کا خصوصی ذکر کیا، اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اسی طرح قوم و ملت کی خدمات انجام دیتے رہیں۔مستقبل میں خادمین امت کی جانب سے "شہید عبدالحمید بریگیڈ” کی تشکیل کا خاکہ پیش کیا۔وہیں پروگرام میں موجود سبھی ذمہ داران نے والنٹیرس کی ستائش کی اور بہترین انداز میں رہنمائی کی۔ بعد از خطابات، تمام والنٹیرس کو میڈل اور سند دے کر نیز منتخب والنٹیرس کو "بیسٹ والنٹیر قاضی صدیق محی الدین ایوارڈ” سے نوازا گیا۔ سبھی شرکاء کی کھارا اور شیرقورمہ سے ضیافت کی گئی۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں برادر محمد وقار، شیخ نعیم، نور پاشاہ، شیخ یونس، عبدلواجد وغیرہ نے خاصی محنت کی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے