किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

وقت پر ایچ ایس آر پی نمبر پلیٹ لگوائیں اور جرمانے سے بچیں

ناندیڑ:27 ؍مئی(نمائندہ اعتبار) یکم اپریل 2019 ء سے پہلے رجسٹرڈ تمام گاڑیوں پر ہائی سیکیورٹی رجسٹریشن پلیٹ (ایچ ایس آر پی) نصب نہیں ہے۔ ایسی گاڑیوں کے مالکان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ سرکاری ویب سائٹ پر آن لائن طریقے سے فیس ادا کرکے 30 جون 2025 ءسے پہلے ایچ ایس آر پی نمبر پلیٹ لگوالیں۔ یہ اپیل اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر سمیر یعقوب شیخ نے کی ہے۔مرکزی موٹر وہیکل رولز 1989 کے قانون 50 کے مطابق گاڑیوں پر ایچ ایس آر پی نمبر پلیٹ نصب کرنا ضروری ہے۔ نیز وزارت سڑک و شاہراہ(منسٹری آف روڈز اینڈ ہائی ویز)، نئی دہلی کی جانب سے جاری کردہ G.S.R. 1162(E) مؤرخہ 4 دسمبر 2018 اور S.O. 6052(E) مؤرخہ 6 دسمبر 2018 کے مطابق یکم اپریل 2019 سے تیار ہونے والی تمام نئی گاڑیوں پر ایچ ایس آر پی لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اگر مقررہ وقت میں ایچ ایس آر پی نمبر پلیٹ نہیں لگائی گئی تو موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت ٹرانسپورٹ محکمے کی جانب سے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس لیے گاڑی مالکان کو چاہئے کہ 30 جون 2025 ء سے پہلے ایچ ایس آر پی نمبر پلیٹ ضرور لگوالیں۔گاڑیوں کی نمبر پلیٹ میں چھیڑ چھاڑ اور جعلسازی سے ہونے والے جرائم کو روکنے، سڑک پر دوڑنے والی گاڑیوں کی شناخت کو آسان بنانے اور قومی سلامتی کے نقطہ نظر سے نیز سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد اور عوامی تحفظ کے پیش نظر یکم اپریل 2019 ء سے پہلے تیار ہونے والی گاڑیوں پر ایچ ایس آر پی لگانے کے لیے ’’روزمارٹا سیفٹی سسٹم لمیٹڈ‘‘ کمپنی کو منتخب کیا گیا ہے۔ گاڑی مالکان سے درخواست ہے کہ وہ ایچ ایس آر پی لگوانے کے لیے آن لائن اپوائنٹمنٹ کے لیے https://mhhsrp.com ویب سائٹ پر رجوع کریں۔ اس کے علاوہ کسی اور ویب سائٹ پر رجسٹریشن نہ کریں۔موٹر سائیکل اور ٹریکٹر کے لیے فیس 450 روپئے، تین پہیہ گاڑیوں کے لیے 500 روپئے، اور تمام قسم کی چار پہیہ گاڑیوں کے لیے 745 روپئے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جی ایس ٹی بھی ادا کرنا ہوگا اور یہ تمام فیس آن لائن ہی ادا کرنی ہوگی۔فی الحال ناندیڑ ضلع میں 26 مئی 2025 ء تک ایچ ایس آر پی نصب کرنے کے لیے 21,658 گاڑیوں نے آن لائن رجسٹریشن کرایا ہے، جن میں سے اب تک صرف 9,383 گاڑیوں پر ہی ایچ ایس آر پی نصب کی گئی ہے۔ گاڑی مالکان کے کمزور ردعمل اور ممکنہ جرمانے سے بچنے کے لیے 30 جون 2025 ء تک مہلت دی گئی ہے۔یکم اپریل 2019 ء سے پہلے رجسٹرڈ پرانی گاڑیوں پر ایچ ایس آر پی لگوانے کے لیے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سرکاری فٹمنٹ سینٹرس پر اپوائنٹمنٹ لینے کا طریقہ کار اور دیگر تمام معلومات محکمہ کی ویب سائٹ https://www.transport.maharashtra.gov.in پر دستیاب ہے، جیسا کہ ریجنل ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے اپنے پریس نوٹ کے ذریعے مطلع کیا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے